26،25،24جون 2023ء بروز جمعہ ہفتہ ، اتوار دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔

معلم محمد طارق محمود عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انھیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی۔

دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ نیز اس کی احتیاطیں بتائیں ۔اس کے علاوہ شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 جون 2023ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں شعبہ روحانی علاج کے تمام بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے بستہ ذمہ داران کو بستوں کو مضبوط کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں بستہ بھرپور انداز میں لگانے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ دعائے شفا اجتماع کروانے کا ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کا عزم مصمم کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے عقائد و نظریات   کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی طرف سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 19،18،17جون 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد عثمان عطاری ( شعبہ روحانی علاج ) نے تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت ِاسلامی  کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں 19،18،17جون 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد عامر عطاری اور انیس عطاری ( شعبہ روحانی علاج ) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی  تربیت کرتے ہوئے انھیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز اس کی احتیاطیں بھی بتائیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی  اُمّت کا جذبہ رکھنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے22جون2023ء بروز جمعرات کو ملتان ڈویژن میں مدنی مشورہ ارینج کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شعبہ روحانی علاج ملتان ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت کے نگران محمد سادات عطاری نے شعبے کے تحت مدرسۃُالمدینہ بالغان لگانے،قربانی کی کھالوں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی۔مزید اپنے آپ کو72 نیک اعمال رسالے کا عامل بنانے اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے ملنے والی ذی الحجۃ الحرام کے نفلی روزوں کی تحریک میں شامل ہونے اور روحانی علاج کے بستوں کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر احمد عطاری کارکردگی آفس ملتان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطای)


20،19،18 جون 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد زاہد عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 12،11،10 جون 2023ء بروز ہفتہ اتوار ، پیر تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کےمعلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 جون2023ءبروز پیر دعوت اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے استخارہ آفس میں ٹریننگ سیشن کاانعقاد ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دورانِ بیان دینی کاموں کے حوالے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  کی جانب سے 7،6،5 جون 2023ء بروز پیر ، منگل ، بدھ ڈیرہ اسماعیل خان میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں تحصیل پنیالہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار طارق محمود عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے متعلق احتیاطوں سے آگاہ کیا مزید دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں سمجھائیں۔

علاوہ ازیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی  علاج کی جانب سے 07،06،05جون 2023ء بروز پیر ، منگل ، بدھ واہگہ ٹاؤن لاہور میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں لاہور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد عثمان عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کےدینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا اور غمخواری امت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی (آفس ذمہ دار)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی، شرعی و روحانی مسائل میں لوگوں کی تربیت و رہنمائی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4، 5، 6 جون 2023ء کو تحصیل خان پور  ترک والی موری میں روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں بہاولپور کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبے کے معلم محمد طیب عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

آخر میں معلم محمد طیب عطاری نے کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں امت کی غم خواری کا جذبہ دلاتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20، 21، 22 مئی 2023ء بروز ہفتہ، اتوار اور پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں روحانی علاج کورس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ کورس شعبے کے معلم محمد زاہد عطاری اور محمد راحیل عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

علاوہ ازیں معلم کورس نے اسلامی بھائیوں کو تعویذات لکھنے کے متعلق چند احتیاطوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں معلومات دی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے اس کورس میں کراچی سٹی کے مختلف علاقوں سے آنے والے کثیر عاشقانِ رسول کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)