شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص (سندھ) میں تعویذاتِ عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن میر پور خاص کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے دہرائی اجتماع میں شریک بستہ ذمہ داران کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے دہرائی کروائی اور شرکا کو شعبے میں ہونے والے دینی کاموں سے متعلق اپڈیٹس بتائیں ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 10،09ستمبر 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار فیضانِ مدینہ سکھر (سندھ) میں تین دن کا روحانی علاج کورس لیول-2 کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژن سکھر کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے لیول 2 کے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی جس میں پیلیا (یرقان) کے دم کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بھی سمجھائیں۔ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یار بلو چستان میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں ڈویژن نصیر آباد کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد عامر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ بھی سمجھایا۔

مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ ا سلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ باغ کشمیر میں 11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس میں ڈویژن پونچھ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

طارق محمود عطاری )شعبہ روحانی علاج کورس( نے اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں۔مزید شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سے بھی آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ا سلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوئی میں 11،10،09ستمبر 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں۔ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


28،27،26 اگست 2023ء  بروز ہفتہ، اتوار، پیر فتح جنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن راولپنڈی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا۔

مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25،24،23 اگست 2023ء  بروز بدھ ، جمعرات ، جمعہ ٹھٹھ (سندھ) میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن بھنبھور کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام پچھلے دنوں تھر پارکر(سندھ) میں دعائے شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن ِ پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں سنتوں بھرا بیان ہوا ، بیان کے بعد تمام اسلامی بھائیوں نے صلوٰۃالحاجات ادا کی اور اجتماعی طور پر مریضوں اور پریشان حال مسلمان بھائیوں کی صحت یابی اور حاجت روائی کے لئے دعائیں مانگیں ۔

اس کے بعد شرکائے اجتماع کو مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف پیش کیا اور ان کی ضرورت و حاجت کے مطابق انہیں تعویذات ِ عطاریہ، اوراد عطاریہ اور امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا دم کیا ہوا پانی پیش کیا جبکہ استخارے بھی کیے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21،20،19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر پاکستان بھر میں 6 مختلف مقامات پر 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورسز کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق فیصل آباد میں ڈویژن ذمہ دار مولانا ناصر عطاری مدنی ، گوجرانوالہ میں ڈویژن ذمہ دار عسیب عطاری ، لاہور میں محمود رضا عطاری ،ملتان میں ڈویژن ذمہ دار انیس عطاری مدنی نیز عمر کوٹ (سندھ) میں صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری اور کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار زاہد عطاری نے کورسز کروائے ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی مبلغین دعوت اسلامی نے تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔مزید شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ہی ساتھ شرکا کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگو ں کے عقائد و نظریات  کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ سول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے 14،13،12 اگست 2023ءکو نورانی مسجد سبی (بلوچستان) میں روحانی علاج کورس ہوا جس میں سبی کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر آگاہی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے ، ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گمبٹ  سندھ میں 14،13،12 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونےوالے دینی کاموں کے حوالےسے آگاہ کیا جس میں بالخصوص تعویذات عطاریہ لکھنے اور بستے پر آنے والوں سے ملنے کا انداز بتایا ۔

علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 21،20،19 اگست 2023ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر ملتان میں تین دن کا روحانی علاج کورس کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار انیس عطاری مدنی نے ملتان ڈویژن کے عاشقانِ رسول کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔

مزید دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)