26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے 9
جولائی2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تعویذات اوراد عطاریہ دینے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان
ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس نشست میں بستہ ذمہ داران کو تعویذات و اوراد عطاریہ کی
دہرائی کروائی گئی نیز 12
دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے رہنمائی بھی کی گئی جبکہ استخارہ
دہرائی نشست میں یاسر علی عطاری نے شرکا
کو استخارہ کرنے کے
حوالے سے مختلف اپڈیٹس اور احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ: یاسر
علی عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)