خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنےوالی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے22جون2023ء بروز جمعرات کو ملتان ڈویژن میں مدنی مشورہ ارینج کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ
ذمہ داران سمیت شعبہ روحانی علاج ملتان ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
مشاورت کے نگران محمد سادات عطاری نے شعبے کے تحت مدرسۃُالمدینہ
بالغان لگانے،قربانی کی کھالوں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی۔مزید اپنے آپ کو72 نیک اعمال رسالے کا عامل بنانے اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کا ذہن دیا ۔
علاوہ
ازیں امیر اہل سنت
دامت برکاتہم العالیہ کی جانب
سے ملنے والی ذی
الحجۃ الحرام کے نفلی روزوں کی تحریک میں شامل ہونے اور روحانی علاج کے بستوں کو مزید بڑھانے کے اہداف
دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر احمد عطاری کارکردگی آفس ملتان،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطای)