عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ منڈی موڑ پاکپتن پنجاب میں روحانی
علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ساہیوال کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک تھے۔
اس کورس میں شرکاکی تربیت کے لئے معلم محمد عامر
عطاری (صوبائی ذمہ
دار شعبہ روحانی علاج)نے بیان کیا
جس میں انہوں نے کورس کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے
مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا
نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔
علاوہ ازیں معلم محمد عامر عطاری نے شرکائے کورس کو امت کی غمخواری کا جذبہ
دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)