
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ محبوب ٹاؤن میں تین دن(1، 2، 3 جنوری
2022ء) کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی محمد یونس
عطاری اور طارق عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کا انتخاب کیا اور تعویذات لکھنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔بعدازاں شعبے
کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی ذہن سازی
کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4
جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک سیشن کا انعقاد
ہوا جس میں فیصل آباد میٹروپولیٹن کے بستہ ذمہ داران، ڈویژن فیصل آباد اور پنجاب
سطح کے ذمہ دار نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری نے شعبے کی
ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن
انداز میں شعبے کے دینی کاموں اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی
عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26،
27، 28 دسمبر 2021ء کو ضلع میاں والی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس
میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے
شرکت کی۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ملک کالونی نواب شاہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ سندھ کے استخارہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ
شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے استخارے کے
حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔
نگرانِ شعبہ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام 19دسمبر 2021ء بروز اتوار محمود آباد کراچی میں قائم حقانی مسجد میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ کابینہ، ڈویژن نگران، ذیلی مشاورت اور
علاقے کے معززین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں امامِ مسجد مولانا حافظ قاری
محمد اجمل عطاری قادری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی جس
پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج
کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے اراکین ِزون نے شرکت کی۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ
خان پور میں تین دن کا روحانی علاج تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں ملتان ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت
کی۔
تربیتی
کورس میں معلم ذمہ داران نے اسلامی بھائی کا انتخاب کیا اور تعویذات لکھنے کے
حوالے سے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: سمیر
عطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)
فیصل آباد میں تین دن کاروحانی علاج کورس، فیصل
آباد ریجن کےذمہ داران کی شرکت
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تین دن28 ،29 ،30نومبر2021ء کوروحانی علاج
کورس منعقدکیاگیا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نےکثیرتعدادمیں
شرکت کی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی یونس عطاری
نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئے تعویذات لکھنےاورتعویذات دینےکےحوالےسےذہن سازی
کی اور اسلامی بھائیوں کا انتخاب بھی کیانیزشعبےکےدینی کاموں سمیت دعوتِ اسلامی
کےدیگردینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا جس پر
شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس کےاختتام پر امتحانات کابھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سمیرعلی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ عمرکوٹ صحرائےتھرزون میں تین دن( 21 ،22،
23نومبر2021ء) کا روحانی علاج کورس منعقدہواجس میں شعبہ روحانی علاج تھر
زون کے مختلف ذمہ داران نےشرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی طارق عطاری
نےاسلامی بھائیوں کاانتخاب کرتےہوئےاُن کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی
اورشعبےکےدینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن( 21 ،22،
23نومبر2021ء)کاروحانی علاج کورس
ہواجس میں شعبہ روحانی علاج کراچی ریجن کےذمہ داران نےشرکت کی۔
.jpeg)
پچھلےدنوں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کےتحت
محمود آبادکابینہ کی ڈویژن اعظم بستی کراچی میں غوثِ اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ
علیہ کےعرس کےسلسلےمیں اجتماعِ غوثیہ کااہتمام کیاگیاجس میں دارالافتاء
اہلسنت کے مولانا سعید عطاری مدنی، دعوتِ اسلامی کےذمہ داران اورائمہ مساجدسمیت
دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام
محمودآبادکراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران،
رکنِ کابینہ اورمیڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کےریجن ذمہ دارنےدنیاکی مذمت
کےحوالےگفتگوکرتےہوئےاسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنے کاذہن دیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی
اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری نگران
ڈویژن محمود آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)