پاکستان کےشہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (27، 28 اور 29 اگست2022ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی نیز دم کرنے/کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اوردعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)