25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب
پاکستان کی تحصیل نور پور ضلع پاکپتن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعائے
شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد الرؤف عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں امت کی غمخواری کرتے ہوئے مریضوں کو دم
کیا گیا اور عاشقانِ رسول کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے استخارہ کر کے انہیں
تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے دم کیا ہوا پانی بھی مریضوں کو دیا گیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)