دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26، 27، 28 دسمبر 2021ء کو ضلع میاں والی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس محمد یونس عطاری نے اسلامی بھائیوں کا انتخاب کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)