پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےزیرِ اہتمام کسٹمر کیئر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری لاہور ڈویژن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے روحانی علاج کے لئے بستے (اسٹال) پر آنے والے مریضوں کو کس انداز سے ڈیل کیا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)