دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 19دسمبر 2021ء بروز اتوار محمود آباد کراچی میں قائم حقانی مسجد میں  دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ کابینہ، ڈویژن نگران، ذیلی مشاورت اور علاقے کے معززین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں امامِ مسجد مولانا حافظ قاری محمد اجمل عطاری قادری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)