23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
تین دن کا روحانی علاج کورس
Tue, 12 Oct , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام
مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں5 ،6 ،7اکتوبر2021ء بروز
منگل، بدھ اور جمعرات روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آباد ریجن سے آنے والے مختلف اسلامی بھائیوں سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یونس عطاری نےشرکا کی
تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے، تعویذات دینےاور امت کی خیر خواہی کرنے
کاذہن دیا،دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا
جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)