دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت گزشتہ روز اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون کے بستہ ذمہ داران کا فیضان مدینہ ہری پور میں دہرائی اجتماع ہوا جس میں تعویذات عطاریہ کی دہرائی کروائی گئی، مزید کچھ وظائف بھی سکھائے گئے ،نگران مجلس نے مریضوں سے بات چیت کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مجلس مدنی بہاروں کے ذمہ داران کا تقرر فرمایا ۔

واضح رہے! اس موقع پر نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شرکا کو مدنی عطیات بکس رکھنے اور مجلس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی ،رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت26اگست 2020ء بروزبدھ فیضان مدینہ کوہاٹ  میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پشاور کابینہ کے بستہ ذ مہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو روزانہ اپنا محاسبہ کرنے ،بستوں کی تشہیر کرنے،بستوں کو مضبوط کرنے اور بستوں کے ذریعے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

واضح رہے ! فیضان مدینہ کوہاٹ میں روزانہ مغرب تا عشاء فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دیئےجاتے ہیں۔(رپورٹ: مشرف علی عطاری لاہور ریجن ذمہ دار مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت23اگست 2020ء بروز  اتوار کراچی ریجن کے کوئٹہ زون میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے پیش نظر تعویذات عطاریہ سے متعلق ذمہ دارن کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کراچی ریجن میں نئے بستے کھولنے جیسے کئی امور پر ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے حیدر آباد ریجن میں مزید تعویذات عطاریہ کے بستے کھولنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت23اگست 2020ء بروز  اتوار حیدر آباد ریجن کے نواب شاہ زون میں آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری کے پیش نظر تعویذات عطاریہ سے متعلق ذمہ دارن کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حیدر آباد ریجن میں نئے بستے کھولنے جیسے کئی امور پر ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے حیدر آباد ریجن میں مزید تعویذات عطاریہ کے بستے کھولنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 23اگست 2020ء بروز اتوار وندر فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں بلوچستان کے شہر حب اور لسبیلہ کہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی بہاریں جمع کرنے ، بستے پر پابندی سے حاضری دینے اور نئے بستے کھولنے جیسے کئی امور پر ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 19اگست2020ء بروز بدھ لیاقت آباد اور نا ظم آباد کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار طارق عطاری نے بستوں کے جائزہ لینے،بستوں کی پابندی کرنے ، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانےکے متعلق شرکا کی تربیت فرمائی ۔(رپورٹ: آصف عطاری روکن زون مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت11اگست2020ء بروز منگل جامع مسجد اقصیٰ میں صدر کابینہ، کلفٹن کابینہ اور رنچھوڑ لائن کابینہ کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے مدنی مشورہ فرمایاجس میں زون ذمہ دار اور ریجن ذمہ دار  نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نےتعویذات عطاریہ کے حوالےسےمدنی بہاریں جمع کرنےاور کروانے کے حوالےسے تربیت فرماتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )


الحمد للہعزوجل7اگست2020ء بروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے ریجن اور زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے فرمایا اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

نیز گھریلو صدقات بکس بڑھانے ،مدنی بہاریں جمع کرنے، اور کروانے،تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پر آنے اور مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا ذہن دیا تاکہ بعد میں اسلامی بھائیوں سے رابطے کرکے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کیا جاسکے اور انفرادی کوشش کرکے مدنی کاموں میں شامل کیا جاسکے ۔) رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ(


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت24 جولائی 2020ء بروز جمعۃ المبارک  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی استخارہ آفس میں نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے استخارہ آفس کے مدنی عملےکا مدنی مشورہ فرمایا اور استخارہ کے حوالے سے تربیت فرمائی نیز مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے اور زلفیں سجانے کا بھی ذہن دیا جس پر مشورے میں موجود حاضرین اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔ اس دوران نگران مجلس نے اسلامی بھائیوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 6جولائی 2020ء بروز  پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوہ ہوا جس میں ایسٹ افریقہ تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے ایسٹ افریقہ میں تعویذات عطاریہ کے مزید بستے کھولنے کا ذہن دیتے ہوئے تعویذات عطاریہ کے بستے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ) 


مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 18 جون2020ء بروز جمعرات مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ  ہوا-مدنی مشورہ میں نگران مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ نے ریجن ذمہ داران کی تربیت فرمائی - نگران مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ نے ریجن ذمہ داران کو نگران شوریٰ کے مدنی مشورہ میں ہونے والے مدنی پھولوں کو جلد ا ز جلد پورا کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔

اس موقعہ پر ریجن ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں ک اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


16 جون 2020 ء  بروز منگل بعد نمازِ عشاء مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے ملک و بیرون ملک کے ذمہ دارن کا بذریعہ زوم لنک نگرانِ شواریٰ حاجی عمران عطاری اور نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا۔

جس میں نگرانِ مجلس مکتوبات واوراد عطاریہ، پاکستان سطح کے ریجن ذمہ داران ، اورسیز ممالک کے ذمہ داران ، ہند کے ریجن ذمہ داران اور یوکے کے ریجن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران شوریٰ و نگران پاکستان نے ملک و بیرون ملک میں تعویزات عطاریہ کے کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے ۔ تنظیمی حوالے سے اسلامی بھایوں کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ