6جولائی
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار مشرف
عطاری نے بستوں پر پابندی سے وقت دینے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور امیر
اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔
مدنی مشور ےکے بعد
ریجن ذمہ دار نے اطراف خانپور کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کابینہ میں بستے
بڑھانے کے لئے نگران ڈویژن مشاورت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں روحانی علاج کے بستے
شروع کرنے کے لئے مقامات کا جائزہ بھی لیا۔
نوٹ: چکوال شہر میں تین مقامات پر عصر تا مغرب روزانہ
روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے ۔
(1) مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ چواچوک
چکوال (2)
جامعہ سعیدیہ ون فائیو چوک تلہ گنگ روڈ چکوال (3) جامع مسجد رضویہ معصومیہ چھپڑ بازار چکوال2۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ
روحانی علاج )