اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن کے شہر ہیوسٹن( Houston )میں 8 دن پر مشتمل 7سے 9 سال تک کے بچوں اور بچیوں کےلئے آن لائن Flowers of Jannah Course کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 39 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ یہ کورس English میں کروایا گیا۔ اس کورس میں ارکان اسلام کی معلومات فراہم کی گئی ، دعائیں یاد کروائی، روزانہ تسبیح فاطمہ پڑھنے اور قراٰنِ پاک پڑھنے کی بھی نیت کروائی گئی۔والدین کا ادب کرنے، مدنی چینل دیکھنے نیز مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا گیا۔ کورس میں بچوں کے ساتھ ان کے والدہ نے بھی شرکت کی اور انہوں نے اس کورس سے متاثر ہو کر مزید اس طرح کےکورسز کروانے کی التجاء کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 11 جون 2020ء سے کینیڈا کے  شہر ٹورانٹو(Toronto)اورمسسی ساگا (Mississauga) میں 12 سال کی بچیوں کےلئے 7 دن پر مشتمل آن لائنBasics Of Islam Courseکا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 28 بچیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ کورس میں شریک بچیوں کو اسلام کی بنیادی باتیں، نماز ، وضو اور غسل کا طریقہ احسن انداز میں سیکھانے نیز اپنے بڑوں کا ادب کرنے کے ساتھ ساتھ بچیوں کی دلچسپی قائم رکھنے کےلئے دیگر Activities کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اہم سوالات و جوابات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کی تقریبًا11ہزار110اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اہم سوالات و جوابات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland )ریجن کے دو شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن مدرستہ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام11 جون 2020ء کو یوکے کے شہر اسٹوک (Stoke) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا و  عشق مصطفےٰ ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام11 جون 2020ء کو نارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 11 جون2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کے گلاسگو شہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اسکاٹ لینڈ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 11جون 2020ء کو لندن ریجن کے ایسٹ ہام  ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن کی 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ایسٹ ہام میں کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاپنے رابطے عوام اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر درس، بیان سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو، اسلامی بہنوں کو مل جل کر اتفاق رائے سے مدنی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا ملک بحرین کابینہ قادری کے ایک ذیلی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورون ڈے سیشن شروع کروانے، شارٹ کورس کروانے اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے کی ترغیب دلائی نیز آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام11 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہاتھوں ہاتھ مدنی انعامات اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی نیز اس کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اجتماعی محاسبہ کے ذریعے رسالہ پر کروایا اور روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  مئی 2020 ء میں مدنی ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

317 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دئیے۔435 اسلامی بہنوں نے روزانہ امیراہل سنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 27 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات منعقد ہوئے جن میں483اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔9 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے گئیں جن میں 50 اسلامی بہنوں نے تعلیم حاصل کی۔ علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا و  عشق مصطفےٰ ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔