ماہِ جون 2020ء سے دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن
شارٹ کورسز کے تحت بیرون ملک کے بچوں کے لئے ”بیسکس آف اسلام“ کورس جاری ہے
۔ اس کورس کی مدت سات دن جبکہ دورانیہ ایک
گھنٹہ 12 منٹس ہے۔
والدین سےدرخواست ہے کہ اپنے بچوں کو اس کورس میں ضرور بالضرور
داخلہ کروائیں۔
آن لائن شارٹ
کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے
کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور
رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی خاص
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل سنت کی بارگاہ میں پیش کی بھی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اہم سوالات و جوابات“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام11 جون 2020ء بروز جمعرات امریکہ کے
شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے English میں”How Can Worship be Developed“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے، فرض عبادت کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت
کرنے کا بھی ذہن دیا۔
ماہِ جون سے بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کے لئے ”اپنی
نماز درست کیجئے“ کورس جاری ہے
ماہِ جون 2020ء سے دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ
کورسز کے تحت بیرون ملک کے تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”اپنی نماز درست کیجئے“
کورس جاری ہے ۔ اس کورس کی مدت 12 دن جبکہ
دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹس ہے۔
بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی
نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں۔
آن لائن شارٹ کورسز
میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)
کینیڈا کے شہر مسی ساگامیں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 11 جون
2020ء بروز جمعرات کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔مبلغہ دعوت
اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر
کرنے کا ذہن دیا۔
یکم جولائی سے بیرون
ملک کے بچوں کے لئے ” اسلام کی بنیادی باتیں
کورس “ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت یکم
جولائی 2020ء سے بیرون ملک کے بچوں کے لئے
”اسلام کی بنیادی باتیں کورس “شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت 30 دن
جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اس کورس میں
ضرور باالضرور داخلہ کروائیں۔
آن لائن شارٹ
کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)
admission.onlinecourses@gmail.com
یکم جولائی سے بیرون
ملک کی اسلامی بہنوں کے لئے ” سورہ رحمٰن تفسیر کورس “ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت یکم
جولائی 2020ء سے بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”سورہ رحمٰن تفسیر کورس
“شروع ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ12 منٹس
ہوگا۔
بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے اس کورس میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
آن لائن شارٹ
کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)
20 جون سے بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کے لئے
”طہارت کورس“ شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت
20 جون 2020ء سے بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے ”طہارت کورس“شروع
ہونے جارہا ہے ۔ اس کورس کی مدت پانچ دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ12 منٹس ہوگا۔
بیرون ملک کی تمام اسلامی بہنوں سے التجا ہے کہ
اس کورس میں داخلہ لیں اور علم دین
سےآگاہی حاصل کریں۔
آن لائن شارٹ
کورسز میں ایڈمیشن کے لئےاپنی ذمہ دارکے ذریعے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ (صرف بیرون ملک کے لئے)
مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام لندن
ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لندن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی
اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔
یوکے لیوٹن لندن کابینہ کے شہر چشم میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
لیوٹن لندن کابینہ کے شہر چشم(Chesham ) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے
کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں
میں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں آن لائن ”سوشل میڈیا ورکشاپ “
کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 75 اسلامی بہنیں شرکت کی۔ کُل تین ورکشاپس کی ترکیب ہوئی جن میں سےدومقامی زبان میں
تھیں۔اسلامی بہنوں نے ان ورکشاپس کو پسند کیا اور تجویز پیش کی کہ اس قسم کی
ورکشاپس کو زیادہ سے زیادہ منعقد کیا جائے۔ جون میں ایسی مزید ورکشاپس کا سیٹ اپ کیا جائے گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں بذریعہ
اسکائپ”سیرت مصطفی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً19 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقاﷺ کی سیرت کے بارے میں
معلومات فراہم کی گئی ۔ اسلامی بہنوں کو
کورس بہت پسند آیا اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے کی اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔