
اسلامی بہنوں
کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ
اہتمام 20 جون 2020ء کو یوکے کے شہر نوٹنگھم (Nottingham) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں23
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اورمقصد بیان کیا نیز مدنی انعامات پرعمل کرتے
ہوئے روزانہ رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اندور زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن کاناگدہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون
2020ء کواندور زون کی ذمّہ دار
اسلامی بہن کاناگدہ کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اندور زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 20 جون2020ء کو ممبئی ریجن رائے پور زون تمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور درس وبیان
کے مدنی حلقے مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز
ڈونیشن جلد از جلدمالیات میں جمع کروانےکا ذہن دیا۔

19
جون 2020ء کو دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام مدنی ریجن عمان شافی کابینہ
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورذیلی حلقہ خابورہ میں ون ڈے سیشن شروع کروانے کے اہداف دئیے نیزمدرسہ المدینہ بالغات میں مزید اسلامی بہنوں
کے داخلے کی نیت کروائی گئی۔
کینیڈا کے شہر کیلگری میں بذریعہ کال ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری ( Calgary) میں بذریعہ کال ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے ”تکبر اور اس کی علامات“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی مذمت،تکبر کی
علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ ،تکبر اور دیگر،ہلاک کرنے والی برائیوں سے بچنے کا
ذہن دیتے ہوئے گھر بیٹھے علم دین حاصل کرتے ہوئے ہر ہفتے رسالہ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی اور ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی نیت کروائی۔
امریکہ کے شہریوباسٹی میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہریوباسٹی(Yuba city) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے، کثرت سے توبہ کرنے ،نماز کی پابندی
کرنے،بیماروں سے عیادت کرنے اورموت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات بیرون ملک کے تحت لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں 315 مقامات پر
مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہو ا جن میں 5 ہزار 614 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
جبکہ اس شعبے کے تحت مختلف کورسز بھی منعقد ہوئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات بیرون ملک کے تحت 4 ہزار 436 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات
کا سلسلہ ہوا جن میں 29 ہزار 346 اسلامی بہنوں نےبذریعہ اسکائپ شرکت کی جبکہ اس شعبے کے تحت 613 مقامات پر
مدنی قاعدہ، ناظرہ قرآن، فیضان تلاوت کورس ہواجن میں 6 ہزار 217 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔

لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس
کورسز آن لائن للبنات بیرون ملک کے تحت 7
فروری 2020ء سےاب تک 2ہزار633مقامات پر کورسز کا سلسلہ ہوا۔ ان کورسز میں 36 ملکوں سے 55ہزار 132 اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ
شرکت کی۔
پریسٹن ، بلیک برن، نیلسن اور ایکرینگٹن
میں”اپنی نماز درست کیجئے کورس “ کا سلسلہ جاری

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
19جون 2020ءسے مانچسٹر ریجن کےپریسٹن ، بلیک برن، نیلسن اور ایکرینگٹن میں آن لائن 12 دن پر مشتمل”اپنی
نماز درست کیجئے کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 43 اسلامی بہنیں
شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل ، نماز
کاعملی طریقہ نیز مسافر کی نماز کے احکام وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی
ہے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر
ریجن نیلسن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ لنکشائر کابینہ نگران اسلام بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں
سے توبہ کرنے، نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ امت کی خیر خواہی اور دعوت اسلامی کے
ساتھ تعاون کرنے کاذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام20 جون 2020ء کو یوکے
گریٹر مانچسٹر چیتھم ہِل(Cheetham
Hill) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی
رہنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔