دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جون 2020ء  کویوکے برمنگھم ریجن کی ڈویژن کوونٹری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کن کن مدنی کاموں کو اختیار کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے ذہن سازی کی نیز دعوت اسلامی مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ کے ملک کینیڈا کے شہر سرئے (surrey) میں بذریعہ اسکائپ پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت اورمقصد بیان کیا نیز ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی ، مدنی انعامات کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایااورمدنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 19 جون 2020ء سے نارتھ امریکہ ریجن   کے شہر سکرامنٹو ( Sacramento )میں 8 دن پر مشتمل بچوں کےلئے آن لائن Flowers of Jannah Course کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 25 بچے شرکت کررہے ہیں ۔اس کورس میں قرآنی واقعات، کلمے اور دعائیں یاد کروانے کا سلسلہ جاری ہےنیز سنتیں و اداب بھی سیکھایا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 19جون 2020ء  کو اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  پچھلے ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

1ہزار277اسلامی بہنوں نے غورو فکر کیا ۔ 1ہزار169اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ 1ہزار376اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔1ہزار 264 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔777 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔ 366اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی مدنی تحریک کی نیت کی۔141اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2020ء کو ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن کا سری لنکا کی رضوی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو ہند کے شہر پرتاب گڑھ اور ہمّت نگر میں کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں54اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 جون 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف حجازی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حجازی زون کی ذیلی تا زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورجہاں جہاں ماہانہ اجتماع لاک ڈاوُن کی وجہ سے نہیں ہو رہے تھے وہاں ون ڈے سیشن شروع کروانے کی ترغیب دلائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ اسکائپ یا کال کے ذریعے شروع کروانےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2020ءبروز جمعرات امریکہ کے شہر میامی (Miami) میں بذریعہ اسکائپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ”فضول گفتگو“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول باتوں سے بچتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا نیز ہر مدنی ماہ کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جبکہ گناہوں سے بچنے کےلئے روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی نیت کروائی۔


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن کابینہ فیضان قطب مدینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن سطح شعبہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردو نئی تقررياں کیں نیزاسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق مدنی انعامات کی شعبے کو ترقی دینے اور بہتر انداز میں کارکردگی دینے کے حوالے سے نکات دئیے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں ۔ اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”میٹھی زبان-قسط 7“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن سے تقریبا 869 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”میٹھی زبان-قسط 7“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 جون 2020ء بروز جمعرات کینیڈا کے شہر مسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حرص کے متعلق معلومات فراہم کی نیز نیکیوں میں حرص پیدا کرنے کےلئے اولیائے کرام کے ایمان افروز واقعات بیان کئےاور اپنی عبادت کا حریص بننے کا ذہن دیا ۔