یورپین یونین مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان میں ماہانہ مدنی مشورہ

دعورتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020ء بروز بدھ یورپین یونین مدنی
انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی
انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات کے مطابق
شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔
نئی جگہوں پر مدنی انعامات کے نفاذ کے طریقے بیان کئے
گئے، روزانہ محاسبہ کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اسکی ترغیب دلانے کا ذہن دیانیز روزانہ کی بنیاد پر مجلس مدنی انعامات کے تحت مختلف
مدنی کاموں کی تحریکوں کا مضبوط بنانے کے مختلف طریقے بھی بیان کئے۔ اس اجلاس میں اسپین، ناروے، آسٹریا،
بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ کی مدنی انعامات کی ذمہ داران نے شرکت
کی۔
عرب شریف کے حجازی زون، فاروقی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشقِ
مصطفےٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63
مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22 جولائی2020ء یکم ذوالحجۃ الحرام کو عرب شریف کے
حجازی زون، فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا12اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ
کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنو ں نے عاملاتِ مدنی انعامات بننے اور دوسروں
کو ترغیب دلانےکی نیتیں بھی کیں۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران کا بذریعہ کال
اٹلانٹا کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی 2020 بروز منگل
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا بذریعہ کال اٹلانٹا کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔ انفرادی
کوشش کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے
مدنی کاموں میں شرکت کرنے کاذہن دیانیز مدنی انعامات پر عمل بڑھانے کی ترغیب بھی
دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020 بروز بدھ
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا
بزریعہ اسکائپ کینیڈا کابینہ اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں٘کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہفتہ دعائے شفاء اجتماع کے
حوالے سے کلام ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے
اور مدنی انعامات کا رسالہ
پُر کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ،ساؤتھ،ویسٹ برمنگھم،
کونٹری، ٹیل فورڈ،بلیک کنٹری، سینڈویل(North,
South, West Birmingham, Country, Telford, Black Country, Sandwell)پر آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 438 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زندگی مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور رسالہ پُر
کر کے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہریوبا سٹی(Yuba
City) میں سنتوں
بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و
بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ہم ڈرتے کیوں نہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا
اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
ناجائز فیشن کی نحوست، ناچاقیوں سے بچنے کے طریقے بتائے نیز بزرگان دین کا خوفِ
خدا بیان کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas)میں سنتوں بھرےاجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 32 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی نیز
دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی (Miami)میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 19 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذکر اللہ کرنے کے فضائل و برکات نیز روزوں کے فوائد بتائے جبکہ روزے رکھنے کا ذہن بھی دیا۔
کینیڈا کابینہ
کی نگران اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام کینیڈا کابینہ کی نگران اور امریکہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار دعائے شفاء اجتماع کے حوالے سے کلام کیا نیزذمہ داراسلامی
بہنوں کو زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے اور
مریضوں، بیماروں کی عیادت کرنے اور کروانے
کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ
کے شہر ڈیلس میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں تقریبا 32
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے ’’حج کے مہینے کے
ابتدائی 10 دن‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مبلغہ اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی نیز
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام22جولائی 2020ء کو تنزانیہ
دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایک مسلمان پر دوسرے
مسلمان کے حقوق کو بیان کرتے ہوئے دل جوئی کی اہمیت، فضیلت اور اس کے فوائد پر
بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔