
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
6 اگست 2020ء سے یوکے کے شہر سلاؤ میں اسلامی بہنوں کے لئے انگلش میں آن لائن
”نماز کورس“ کاآغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس کی
مدت 12 دن جبکہ دورانیہ ایک گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
سلاؤ کی تمام انگلش اسپیک اسلامی بہنوں سے
درخواست ہے کہ اس کورس میں داخلہ لیکر اپنی نماز درست کریں اور آخرت میں نجات کا
ذریعہ بنائیں ۔
اس آن لائن شارٹ
کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 28 جولائی 2020ء کو ڈھاکہ ، چٹا گانک اور بنگلہ دیش ریجن کے نگران زون کا مدنی
مشورہ ہوا۔ دار السنہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بنگلہ دیش میں
دارالسنہ کھولنے کی ترغیب دلائی اور اہداف
دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی 2020ء کو
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے
نقصانات“ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے
شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نےماہ ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10
دنوں کے فضائل و برکات بیان کئے۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے
شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے صحابیات کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور نصیحتوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جولائی 2020ء کو
یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے میں 5 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و
بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کا نسخہ “ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کرنے
اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء کو
یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ” اپنی
اصلاح کا نسخہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو محاسبہ کرنے اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت سلامی نے ”جلد بازی
کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو تحمل مزاجی سے کام لینے کا ذہن دیا۔
امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا میں یومِ قفلِ
مدینہ منانے کا اہتمام

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا میں یومِ
قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش
شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 28اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر اسپین میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں 121 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر آسٹریلیا میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل
ِ مدینہ میں 41 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 91اسلامی
بہنوں نے 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 جولائی 2020ء بروز
پیر نیوزی لینڈ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا۔ یوم قفل ِ مدینہ میں دو اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا جبکہ 4اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے قفل
مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔