
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار
اسلامی بہن کا یو کے بریڈ فورڈ کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مجلس رابطہ کے مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام امریکہ کے چار شہروں (کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ،برائٹن بیچ، نیو جرسی) میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”جلد بازی کے نقصانات“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
آسٹریلیا ریجن
نگران کا سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی
بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن
نگران اسلامی بہن کا سڈنی کی کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی تحریک میں
اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کی ترغیب
دلائی نیزتفسیر سورۂ رحمٰن کورس میں شخصیات خواتین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا ملک فجی کی اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا ریجن نگران
اسلامی بہن کا ملک فجی کی اسلامی بہن کے
ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا اور رسالہ کارکردگی ملنے پر
حوصلہ افزائی کی نیز مجلس شارٹ کورسز کے
تحت "فیضان سورۂ رحمٰن " کورس میں شرکت کرنےاور ملک فجی میں مدنی چینل کی نشریات جاری کروانے کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام آسٹریلیا کےشہر سڈنی میں آن
لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آسٹریلیا ریجن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش کے
شہر کومیلا اور نارتھ چٹاگانگ میں کفن دفن تربیتی
اجتماعات کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
بنگلہ دیش کے شہر کومیلا اور نارتھ چٹاگانگ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ
دینے اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس موقع پر دواسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت
بھی پیش کی۔

ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے
میں UKیوکے
مانچسٹر یجن سے 2ہزار177، لندن ریجن سے 1ہزار913، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار322،
برمنگھم یجن سے 2ہزار486، آئرلینڈ سے 40 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 246 اسلامی بہنوں
نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی طور
پر تقریبًا12ہزار184اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جنت کی نعمتیں“ پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیراہتمام28جولائی
2020ء کو یوکے کے شہرنارتھ برمنگھم(North Birmingham) میں کفن دفن
تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش41
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی
بہن نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت
کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو
ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے
وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیرِاہتمام 28 جولائی 2020ء یوکے کے شہر ہیرو (Harrow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی
کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے
کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
یوکے کے شہر مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن
کا لنکشائر کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے
شہر (Manchester) مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ کی ذیلی
تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں حضرت آسیہ کی مبارک
سیرت سے فائدہ لیتے ہوئے ہمت و جذبے کے ساتھ مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کا ذہن دیا
گیا۔ آن لائن اجتماعات اور قربانی کے ہدف کے حوالے سے کفتگو کی گئی۔
یوکے کے شہروں مانچسٹر راچڈیل میں نیٹ کے ذریعے
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہروں مانچسٹر راچڈیل میں نیٹ کے ذریعے
کفن دفن تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے غسلِ میت سیکھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو غسل و کفنِ میت کا طریقہ سکھایا۔