13 جون  2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں وکٹوریا شہر کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دینی امور پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیاجس میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭وقف مبلغہ کے دینی سرگرمیوں کے شیڈول

دینی سرگرمیوں کے لئے تیار کردہ شیڈول کا عملی جائزہ لیا گیا اور بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

٭آن لائن تربیت کا آغاز

کوئنز لینڈ اور تسمانیہ کی اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔

٭کینبرا کی اسلامی بہنوں میں سیکھنے / سکھانے کے حلقے لگانا

وقف مبلغہ کے تحت سیکھنے / سکھانے کے حلقے کی فعالیت کو بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔

٭پیشگی شیڈول اور عملی جائزہ

وقف مبلغہ کے دینی کاموں کے لئے تیار کئے گئے شیڈول کا فالو اپ اور بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے۔

٭مدرسۃ المدینہ گرلز اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ

مدارس المدینہ کے معیار کو بلند کرنے کے لئے بالمشافہ کلاسز شروع کرنے پر کلام۔

٭قرآنی مقابلے اور نعت خوانی

فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول میں چھٹیوں کے دوران بچیوں کے درمیان قراٰن اور نعت کے مقابلے منعقد کرنا۔

٭دینی کورسز اور تربیتی سیشنز

سورۃ النساء کا کورس اور تجہیز و تکفین کے ٹریننگ سیشنز کروانا۔