مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے
ممالک کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020 مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ممالک عرب شریف ، بحرین ، کویت اور عمان کی اسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا۔ عرب شریف اور عمان سے ملک نگران ، بحرین سے
کابینہ نگران، کویت سے ڈویژن نگران
روزانہ کے مدنی کام کارکردگی میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں وضاحت کی گئی اور شیڈول کی مدد سے اس کو آسان کرکے اسلامی بہنوں کو اس پر عمل کرنے کے لیے تیا ر کرنے پر سمجھایا
گیا۔
امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان
سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کےزیر اہتمام 18 جولائی 2020ء بروز
ہفتہ امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز ہواجس میں تقریبا 25 مقامی اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ،شمائل شریف، معجزات ،ازواج
مطہرات کے بارے میں نیز قصیدہ بردہ شریف کے اشعار مع ترجمہ بھی سننے کی سعادت حاصل
ہورہی ہے۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
ماحول سے وابستہ رہنے مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو
جمع کر وانے کاذہن دیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اور 22 جولائی 2020ء بروز
منگل اور بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے کورسز میں شرکت کرنےاور
مکتبہ المدینہ کے بستہ کے حوالے سے پیکٹ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
یوکے کی تمام
ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیاجس میں 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے محرم الحرام کے نکات سمجھائے گے۔ بےسِک انگلش سکھانے کے لئے کورس تيار کرنے کے
حوالے سے کلام ہوا۔آنے والے سالوں ميں مدنی کاموں کے لئے 2025 تک اہداف طے کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 جولائی 2020ء کو یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے یوکے کی تمام
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے دعائے شفائے اجتماع کے نکات سمجھاتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب
دلائی۔
ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ ، ہیکنی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے
لندن کے شہروں ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ
، ہیکنی میں ہفتہ آن لائن وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محاسبہ کی اہمیت ،
محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفٰے ﷺ بیان کئےمزید اس موقع
پر دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں
حصہ لینے کاذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے کے
علاقے اکرنگٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار
اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں اپنی
اصلاح کیلئے مدنی انعامات کے ذریعے اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اپنی اصلاح کیلئے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
جامعۃ المدینہ اورسیزکے اساتذہ اور ناظمین کا اصلاح
اعمال کورس کا سلسلہ
پچھلے دنوں بیرون ملک مقیم جامعۃ المدینہ کے
اساتذہ اور ناظمین کے درمیان اصلاح اعمال کورس ہوا ۔ دوران کورس رکن شوریٰ حاجی
محمد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے آن لائن سنتوں بھرا
بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے عاجزی وانکساری کے فائدے اور تکبر کے دنیاوی و اخروی
نقصانات کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں عاجزی اور انکساری کی دولت نصیب کرے کیونکہ
اس میں سکون بھی ہے اور راحت بھی جبکہ
تکبر میں جلن اور اکڑ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پچھلے دنوں روٹرڈیم ہالینڈ میں مبلغ دعوت اسلامی
ونگران روٹرڈیم ڈویژن محمدتوصیف عطاری کی دادی کے ایصال ثواب کے لئےمحفل کا انعقاد
کیاگیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے
قرآن خوانی بھی کی گئی۔ ایصال ثواب کی اس
محفل میں نگران ہالینڈ کابینہ نے ”اچھی صحبت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیاجبکہ امام صاحب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
نگران اسلامی بہن سمیت تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے نکات پر کلام کیا نیز راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔
ممبئی زون کی ساکی ناکہ کابینہ نگران کا ڈویژن
نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام18جولائی کو ممبئی زون کی
ساکی ناکہ کابینہ نگران نےڈویژن نگران کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔