آئرلینڈ میں
پانچ دن پر مشتمل کورس ’’تفسیر سورۂ رحمٰن‘‘ کا آن لائن آغاز

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام10 اگست 2020ء کو آئرلینڈ( Ireland) میں پانچ دن پر مشتمل کورس ’’تفسیر
سورۂ رحمٰن‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورہ ٔرحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیرِاہتمام13 اگست سے
لنکشائر کے علاقے میں اکرنگٹن میں ” طہارت کورس “شروع ہورہا ہے

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِاہتمام13 اگست 2020ء سے مانچسٹر ریجن لنکشائر کے علاقے میں اکرنگٹن(Accrington) میں ” طہارت کورس “شروع ہورہا ہےجس میں وضو،
غسل اور تیمم کا طریقہ اور مزید شرعی مسائل سکھائے جائیں گے۔
اس کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔
اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کیلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر
ریجن اکرنگٹن(Accrington) میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن
ذمدار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست سے 9 اگست
2020 ء تک یوکے لندن ریجن کے شہرچیشم ، ہائی وےکمب ، لوٹن ، ملٹن کینز، آئلسبری،
واٹ فورڈ، ایسٹ ہام ، الفورڈ (Chesham, High Wycombe , Luton, Milton Keynes , Aylesbury,
Watford, East Ham, Ilford)میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 225 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء کی
ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء کی ملک نگران
اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز محرم الحرام کے نکات، اجتماعِ ذکرِ شہادت اور بسمِ اللہ شریف لکھنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one
booklet. He دَامَـتْ
بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ also makes Du’a
for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate
readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.
Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘The
Terrifying Animal’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2036,
London region 1936, Bradford region 3006, Birmingham region 2107, Scotland
region 260 and Ireland 42 Islamic sisters have had the privilege of reading or
listening to the booklet. Overall, 9387
Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet
‘The Terrifying Animal’.

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے
اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں
کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خوفناک
جانور “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں UKیوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2036 ، لندن ریجن
سے 1936، بریڈ فورڈ ریجن سے 3006، برمنگھم یجن سے 2107، آئرلینڈ سے 42 اور اسکاٹ لینڈ
ریجن سے 260 اسلامی بہنوں نے پڑھنے،سننے کی
سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار387اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خوفناک
جانور“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے
کے جذبے کےساتھ 8ذوالحجۃ الحرام تا
14ذوالحجۃ الحرام تک اس ہفتے یوکےUK
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
221اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
152اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے
کی سعادت حاصل کی۔
514 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
355 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
341 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
331اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام علمی، فکری، اصلاحی اور تربیتی مضامین پرمشتمل ماہنامہ فیضانِ مدینہ شائع ہوتا ہے، ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی میں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےتعارف کی غرض
سے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں اسلامی بہنوں کے
متعلق شائع ہونے والے مضامین اور دار الافتاء کی طرف سے ان کے مسائل کے شرعی حل کا
خصوصی تعارف کراتے ہوئے اس کی بکنگ اور مطالعہ کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 اگست 2020ء نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا مجلس بیرونِ ملک کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی مذاکرہ اور دعوتِ اسلامی کی شب و روز کارکردگی، نعت خواں اسلامی بہنوں کی تربیت سے
متعلق اور شارٹ کورسز کے معیار کو مضبوط
بنانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 اگست 2020ء نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعِ ذکرِ شہادت سے متعلق اور کارکردگی کا جائزہ پر بات چیت
ہوئی۔

مدنی مذاکرے میں
شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےہر
ہفتہ کی طرح اس ہفتے بھی رسالہ خو فناک جانور پڑھنے/سننے کی ترغیب دی سینٹرل افریقہ ریجن کے ممالک،تنزانیہ،کینیااور یوگنڈا میں بھی
اسلامی بہنوں نے خوب کو ششیں کیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ 209اسلامی
بہنوں نے رسالہ خوفناک جانور سننے کی سعادت حاصل کی۔