عالمی سطح کی اسلامی بہن کا افریقن ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی
2020کو عالمی سطح کی اسلامی بہن کا افریقن
ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی کے شہر استنبول کی کابینہ نگران اور ذمہ داران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن کی تربیت لینے اورٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔ ترکی میں کفن دفن اجتماعات کرنے کے اہداف دیئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے
جذبے کے ساتھ 24 تا 30 ذوالقعدہ الحرام تک جولائی 2020ء اس ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے۔
277اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا پڑھنے کی سعادت
حاصل کی۔
195اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت
حاصل کی۔
362اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
601 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
333 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
362 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
، سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں UKیوکے مانچسٹرریجن سے 1910 ، لندن ریجن سے 1694، بریڈ
فورڈ ریجن سے 3479، برمنگھم یجن سے 2551، آئرلینڈ سے 56 اور اسکاٹ لینڈ ریجن
سے 230 اسلامی بہنوں نے پڑھنے، سننے کی
سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار912اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شہرت کی
خواہش“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے رڈ کراس اور کریاکو میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ”فیضان
سورۂ رحمٰن “کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے (اوپانگا ،رڈ کراس،کریاکو،الالہ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات
ہیرو ، لیٹن ، سلاؤ ، ووکنگ ، ولڈسن گرین، لوٹن ، ہائی وے کومب (Harrow, Leyton, Slough, Woking,
Willesden Green, Luton, Highway Combe) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامى
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر شیفیلڈ (Sheffield)میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
غسل میت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغيب دلائی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں آن
لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنے والی طالبات
سمیت 36 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
علم دین سیکھنے کی اہمیت اور روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سیکھنے کی
ترغیب دلائی۔ آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینے
کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہرنیلسن (Nelson) میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقےبری (Bury)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے
اور اس کے ذریعے اپنی اصلاح کرنے کا ذہن دیا۔