اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن  شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام10 اگست 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو (Glasgow )میں 5 دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ الرحمٰن کا آسان ترجمہ اور تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester) ریجن نگران اسلامی بہن مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مدنی خبروں کے کام پر بھی گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام11 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر( Manchester) میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لنکشائرکابینہ کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےمحرم الحرام کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوتین دن اجتماعِ ذکرِ شہادت کی بھر پور تیاری کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ واردعائے شفاء کو خوب منانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کویت خیطان ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعائے شفا اجتماع کے نکات بتائے نیز اس کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں سے رابطےکرنے کی ترغیب دلائی نیز تقسیم رسائل میں بھرپور حصہ لینے اور مدنی کاموں کومزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران، کویت کی ڈویژن نگر ان، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے ماہ محرم الحرام سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ءسے مدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں 5دن پرمشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 34 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس کے ذریعے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام10 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں21اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام10 اگست 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کی تفسیر کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 10 اگست 2020ءسے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں 41 دن پر مشتمل ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 7 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ و قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ ”طہارت کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں وضو ،غسل اور تیمم کا طریقہ،پاکی ناپاکی کے احکام، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ بھی سکھایا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ایران کی تین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایران ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اگلے سال تک کے آٹھ مدنی کام کے اہداف بھی طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدرآباد زون نامپلی کابینہ میں آن لائن ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیاجس میں119 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی تفسیر صراط الجنان اور فقہی مسائل سننے کی سعادت حاصل کی ۔