10 رجب المرجب, 1446 ہجری
بیلجیئم ، سویڈن
اور ڈنمارک میں کئی مقامات پردعاءشفاء اجتماعات کا انعقاد
Sat, 22 Aug , 2020
4 years ago
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!آقا ﷺ کی دکھیاری امت کی غم خواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیماروں کی عیادت اور دعاؤں کے لئے یورپین یونین ریجن
کے ممالک بیلجیئم ، سویڈن اور ڈنمارک میں کئی مقامات پردعاءشفاء اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کثیر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری میں صبر کی فضیلت“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر اور اس کے فضائل بیان کئے۔ اجتماعی طور پر یَا سَلَام ُ کا ورد کیا
گیا ،بیانات کے اختتام پر بیماروں کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔