
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام09 اگست 2020ء کو یوکے لندن ریجن کے شہر لیٹن ، ایسٹ ہام ، سلاؤ ،
ووکنگ ، ولڈسن گرین (Leyton, East Ham, Slough, Woking,
Willesden Green
)
میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیان
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عثمان غنی اور اتباعِ رسول، حضرت عثمان غنی کی عبادات
اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر
شکاگو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اورذیلی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزماہنامہ فیضان
مدینہ کا مطالعہ کرنے اور عوام اسلامی بہنوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا نیز دعائے شفاء اجتماع
اور محرم الحرام کے نکات پر کلام ہوا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرمیامی(Miami) اوریوباسٹی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں تقریباً 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری اور مصیبت پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرکے شکر ادا
کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہرڈیلس،کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ اور برائٹن بیچ(Dallas, Coney Island,
Benson Hurst, Brighton Beach)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 4 مقامات
سے تقریباً 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعائے شفاء اجتماع میں
شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
میں مصروف رہنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت اسپین کے شہر پامپلونا میں
قائم ایک اسلامک سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پامپلونا کے مقامی ذمہ
داران ، اہل علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغین دعوت اسلامی نے ا س
مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں کو سنتیں اور دیگر آداب سکھائے اور نیکی کی دعوت دی۔
مدنی ریجن عرب شریف نگران اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6اگست 2020ء مدنی ریجن عرب
شریف نگران اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں مختلف امور پر کلام ہوا مدنی کاموں کو آگے بڑھانا جہاں
جہاں اسلامی بھائیوں میں مدنی کام ہے اور اسلامی بہنوں میں مدنی کام نہیں وہاں اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کاآغاز کرنا،ہفتہ
وار درس کی تعداد میں اضافہ کرناکی ترغیب
دلائی۔
مدنی ریجن بحرین کابینہ نگران اسلامی بہن کا
ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن بحرین کابینہ چشتی
بدھ 5 اگست2020ء کابینہ نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعاء شفا اجتماع کے نکات سمجھائے
گئے۔ ہفتہ وار درس پر کلام ہوا اور تمام
ذمہ داران کو انفرادی کوشش کو تیز کرنے کا ذہن دیا اور ڈیلی کے مدنی کام پر خصوصی
توجہ دلائی۔
یوکے ریجن بری نگران اسلامی
بہن نے مانچسٹر ریجن کے علاقہ بری میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اگست 2020ء کو یوکے ریجن بری
نگران اسلامی بہن (Bury)نے مانچسٹر ریجن کے علاقہ بری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں’’حضرت
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان‘‘ کے موضوع بیان کیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن بری نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت
عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا جذبۂ اتباع رسول، عبادات اور ان کی کرامات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن
کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 اگست 2020ء کویوکے کے گریٹر
مانچسٹر (Greater Manchester)کابینہ کی نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں
کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی کو بہتر کرنے اور
دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی نیز اپنی ذمہ داری اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا گیا۔
یوکے کی لنکشائر کابینہ کی گریٹ ہاروڈ نگران
اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو یوکے کی
لانکشائر کابینہ کی Great Harwoodنگران اسلامی
بہن نے گریٹ ہاروڈ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ’’ سیرت ِحضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ‘‘ کے موضوع پر
بیان کیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی لانکشائر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک سیرت پر عمل کرتے ہوئے شرم و حیا اپنانے
کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو روزانہ تلاوت قرآن پاک کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام ا سپین کے شہر
بارسلونا آرتیگیس میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں
معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دینے
اور اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام کویت
کے شہر فروانیہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم
کیں ۔ اس موقع پر تین اسلامی
بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔