دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام برمنگھم ریجن کے دو شہروں کوونٹری اور سنٹرل برمنگھم (Coventry and Central Birmingham)میں پچھلے دنوں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا۔ کوونٹری میں 12 اورسنٹرل برمنگھم میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نےنزع کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شریعت وسنت کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز(West midlands) برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد پر بیان کرتے ہوئے میت کو غسل وکفن دینا سکھایا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کتاب’’ تجہیز و تکفین کا طریقہ‘‘پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 27 جولائی 2020ءکو یوکے برمنگھم کے شہر برٹن(Burton) میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے لئے آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع ہواجس میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کے متعلق بیان ہوا۔ متعدد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورشریک اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینے کی نیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن  شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 24جولائی 2020ء فار ایسٹ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا میں 5 دن پر مشتمل کورس ’’تفسیر سورۃ رحمن‘‘ کا آن لائن آغاز ہواجس میں فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۃ رحمن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔


شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ ماه ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نارتھ امریکا ریجن کے ممالک امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 102 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ‘‘ کا مطالعہ کیا اور 28 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جولائی2020ء  بروز منگل نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ، نئے شہروں میں مدنی کام بڑھانے،ترکش اسلامی بہنوں سے رابطے پر حوصلہ افزائی کی۔


ماہِ ذوالحجۃ الحرام کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے  عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں الحمدللہ عزوجل 92اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’خاموش شہزادہ ‘‘ کا مطالعہ کیا اور41 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


ماہ ذوالحجۃ الحرام کے سلسلے میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ میں یومِ قفل منایا گیا جس میں 609 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور  263 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 28جولائی 2020ء کو ہند نگران اسلامی بہن نے دہلی ریجن کی گورکھپور زون کا  مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ تا ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ مدنی کاموں میں کمزوری دور کرنے کا ذہن دیا۔ مجلسِ ازدیادِ حُب کی کارکردگی ہر ماہ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام آسڑیلیا ایلس اسپرنگ، ترکی اور ایران ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسزذمہ دار(رکن مجلس بیرون ملک )نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں سے چند نکات بیان کئے اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز Upcoming کورس کی اپڈیٹ دی، تفسیر کورس سورۂ رحمٰن کے مین پوائنٹس پر تربیت کی، کورس میں ایڈمیشنز کی تعدادبڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت 29 جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن کی نگران کا زمبابوے کی اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ اجتماع اور آن لائن کورس کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 29 جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران ریجن ساؤتھ افریقہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور راہ خدا میں وقت اور مال خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔