
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21جولائی 2020ءکو تنزانیہ
دارالسّلام کے علاقے الالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خرچ
کرنے کی فضیلت اور لالچ کے نقصانات پر
بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کی
عظمت و فضیلت پر بھی گفتگو کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام23جولائی2020ءکو تنزانیہ
دارالسلام کے علاقے کریاکو میں محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے برے خاتمہ کے خوف کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیکی کے کاموں کی رغبت دلائی
اور برائی کے کاموں سے بچنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی اہمیت
کو اجاگر کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی 2020ء بروز
بدھ یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن بریشاء (Brescia) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا ا نعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے ’’مدنی انعامات‘‘ کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہم نکات پیش
کیے اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جولائی 2020ء بروز جمعہ یورپین
یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) کے ڈویژن میلان (Milan) میں مدنی حلقہ کا ا نعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ’’ کوشش کامیابی کی کنجی ہے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان فرمایا ۔ اور اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا بھرپور ذہن دیا ۔
عالمی سطح کی اسلامی بہن کا ریجن فار ایسٹ کے ممالک ساؤتھ کوریا اور چائنہ کی اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی
2020کو عالمی سطح کی اسلامی بہن کا ریجن
فار ایسٹ کے ممالک ساؤتھ کوریا اور چائنہ
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں فار ایسٹ کی ریجن نگران ، ساؤتھ
کوریا اور چائنا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی سطح کی اسلامی بہن کا افریقن ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 20 جولائی
2020کو عالمی سطح کی اسلامی بہن کا افریقن
ریجن، عرب کے ملک ترکی کی اسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ترکی کے شہر استنبول کی کابینہ نگران اور ذمہ داران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن کی تربیت لینے اورٹیسٹ دینے کی نیتیں کیں۔ ترکی میں کفن دفن اجتماعات کرنے کے اہداف دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے
جذبے کے ساتھ 24 تا 30 ذوالقعدہ الحرام تک جولائی 2020ء اس ہفتے یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے۔
277اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ آدھا پڑھنے کی سعادت
حاصل کی۔
195اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت
حاصل کی۔
362اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
601 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
333 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
362 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
، سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔اسی سلسلے میں UKیوکے مانچسٹرریجن سے 1910 ، لندن ریجن سے 1694، بریڈ
فورڈ ریجن سے 3479، برمنگھم یجن سے 2551، آئرلینڈ سے 56 اور اسکاٹ لینڈ ریجن
سے 230 اسلامی بہنوں نے پڑھنے، سننے کی
سعادت حاصل کی۔ مجموعی طور پر تقریبًا9ہزار912اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شہرت کی
خواہش“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام عرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً24اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے رڈ کراس اور کریاکو میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح“ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ”فیضان
سورۂ رحمٰن “کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارالسلام کے علاقے (اوپانگا ،رڈ کراس،کریاکو،الالہ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
