دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات  ہیرو ، لیٹن ، سلاؤ ، ووکنگ ، ولڈسن گرین، لوٹن ، ہائی وے کومب (Harrow, Leyton, Slough, Woking, Willesden Green, Luton, Highway Combe) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبہ کی اہمیت ، محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفے ﷺ بتائیں۔

اسلامى بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِاہتمام یوکے کے شہر شیفیلڈ (Sheffield)میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغيب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِاہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں آن لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنے والی طالبات سمیت 36 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی اہمیت اور روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعارف کرواتے ہوئے اس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہرنیلسن (Nelson) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام  مانچسٹر ریجن کے علاقےبری (Bury)میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گریٹر مانچسٹر کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے ”اپنی اصلاح کا نسخہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور اس کے ذریعے اپنی اصلاح کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23جولائی کوہند کے تھانہ زون میں نگران زون اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابل کیانیز کمی پر توجہ دینے کا ذہن دیا اور اہداف طے کئے ۔ ہفتہ دعائے شفا کے نکات پر کلام کرتے ہوئے کھالیں جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کے علاقے بُکبُو میں قائم فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں ایک اسلامی بھائی عامر شیخ عطاری کی بھابھی کے ایصال ثواب کیلئے محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں  مقامی تاجر، فیکٹری ورکرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ” مرنے سے قبل آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی ہوا۔

واضح رہے مرحومین کوایصال ثواب کرنا شعائراہلسنت سے ہے اوریہ مستحسن اور اجروثواب کا عمل ہے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23جولائی کو چنّائی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

چیننئی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ دعائے شفا کے نکات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لیے کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی 2020ء کوممبئی زون گوونڈی کابینہ  میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں بمبئی زون نگران اسلامی بہن نے’’ اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بمبئی زون نگران اسلامی بہن نے اپنے بیان میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اپنی اصلاح پر زور دیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی2020ء  کو ممبئی زون کی گوونڈی کابینہ چیمبور ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کی خدمت دین کے متعدد شعبہ جات کا تعارف کراتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور ڈونیشن کے لئے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24جولائی2020ء  کو ممبئی ریجن کی بھیونڈی کابینہ کی کوٹر گیٹ ڈویژن کامدنی مشورہ ہوا ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انھوں نے مدنی کام میں ہونےوالی کمی دورکرنےکی ترغیب دی مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کومدنی کاموں کی ترقّی کےلیے جو اہداف پیش کیے گئے تھے ان کو عمل میں لانے کی نیتیں کروائی گئیں اورذمہ داران کے تقرر کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24جولائی 2020ءکو ممبئی ریجن کے تھانہ زون  نگران نے واشی کابینہ کامدنی مشورہ لیا جس میں تمام کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ کابینہ کی شعبہ جات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ممبئی ریجن کے تھانہ زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کام کا تقابل کیا، کارکردگی میں مزید بہتری کا ذہن دیا، آئندہ کے اہداف طے کئے، ہفتہ دعائے شفا کے نکات پر کلام ہوا، قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی،رسالہ کارکردگی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں اضافے کی ترغیب دلائی ۔