دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جولائی 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو اور لندن کے شہروں سلاؤ ریڈنگ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”حج کے مہینے کے ابتدائی عظیم 10 دن “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ  جہاں ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 8 سے لے کر 14 جولائی 2020ء تک یوکے کے شہر مانچسٹر میں 38 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد بذریعہ نیٹ کیا گیا جس میں657 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020ء کو اولڈہم (Oldham) یوکے میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 جولائ 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ  ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سےاراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’مدنی کاموں کی مدنی تحریک میں کس طرح اضافہ کیا جائے‘‘ کے بارے میں تربیت فرمائی مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر بھی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس  کی علاقائی دورہ ذمہ دار نے 14 جولائی2020 کو ریجن سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں کاکردگی شیڈول سمجھائے گئے سابقہ اہداف پر کلام ہوا مزید کمزوریاں کو دور کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس کی  علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے 14 جولائی 2020 ریجن سینٹرل افریقہ میں تنزانیہ ؛کینہ ، موریشیش ، موزمبق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا جس میں کاکردگی فارمز سمجھائے گئے مزید ماتحتوں کو مدنی مشورے کرنے کا ذہن دیا گیا سوالات کے جوابات دئیے گئے مزید اسلامی بینوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اہداف کو پورا کرنے کی نیتیں کی۔


اسلامی بہنوں کی نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے  14 جولائی 2020 بروز منگل کو ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مشورہ فرمایا جس میں دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول اور ذمہ داران کی احتیاطوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام12 جولائی 2020 کومدنی ریجن بحرین میں ریجن نگران اسلامی بہن نے چشتی کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ان کی کابینہ میں ذیلی و ڈویژن سطح پر تقرریوں اور کل منسلک اسلامی بہنوں کی معلومات لی گئیں اور دوسری سطح کے معمول والے مدنی مشوروں کو رائج کرنے کرنے کی عرض کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 جولائی 2020ء بروز پیر نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ کفن دفن ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا اور امریکہ کی کفن دفن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اس شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور غسل میت دینے والی اسلامی بہنوں کا اجتماع میں اعلان کیا جائے اس کے لئے ڈویژن ذمہ داران اعلانات کی ترکیب بنائیں نیز اسلامی بہنوں کو ہر ماہ کفن دفن اجتماعات کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ کے شہرہوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو جھوٹ، غیبت، چغلی جیسے گناہوں کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بچنے کا ذہن دیااور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں 5روزہ فیضان طہارت کورس 10 جولائی 2020 کو مکمل ہوا۔ جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو وضو ، تیمم ، مستعمل پانی کے احکام ، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ،اور نجاست کے احکام سکھائے گئے ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے مزید کورسسز میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 13 جولائی 2020 کو کینیڈا میں 5 دن پر مشتمل آن لائن ’’طہارت کورس‘‘ کا آغاز ہوا۔ جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک  اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، حیض و نفاس کے مسائل ، مستعمل پانی اور نجاستوں کے احکام ، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔