10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر ہالی فیکس (Halifax) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کوروحانى علاج بھی پڑھائے نیز انہیں بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت
اور غمخوارى كا ذہن ديا ۔