دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کبوتروں والی چوک کی جامع مسجد فیضان آمنہ میں بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں مہروز عطاری نے عثمان عطاری کی گھر جاکر ان کے لئے دعائے خیر کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے امین پور بازار فیصل آباد میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


ماہانہ اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ (دعوت اسلامی) کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سوسہ روڈ زینب مسجد میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسے کے جدول ناظم سے ملاقات کی۔

مہروز عطاری نے انہیں اسلامی بھائیوں سے رابطہ کرکے عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں زیادہ سے زیادہ ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے جامعہ محدث اعظم جھنگ بازار فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

مہروز عطاری نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور اپنے جامعہ کے طلبہ کو ہر ماہ اس کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلانے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کی اور طلبہ کو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال کورسز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ خود بھی کروانے اور دوسرے کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانامحمد مہروز عطاری مدنی نے انہیں ہر ماہ پابندی کے ساتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی اور 2022ء میں ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد میٹرو پولیٹن کے نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں خود بھی اور دیگر اسلامی بھائیوں کٖو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  لاہور شمالی زون کے نگران نعیم عطاری، مقامی تاجران اور دیگر ذمہ داران کے درمیان لاہور میں دینی حلقہ ہوا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، سبسکرپشن اور اس کی سیل بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ دینی حلقے میں ایک تاجر اسلامی بھائی نے اپنے پلّے سے 526 ماہنامہ فیضان مدینہ لگوانے کی نیت کی جبکہ آخر میں شرکا نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے ہوم ڈیلیوری سسٹم کو خوب سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ سید حسنین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دارن کے ہمراہ رائیونڈ مصطفٰے آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے مارکیٹس میں مختلف تاجران اور یونین کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کیں اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر تاجر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ کچھ تاجروں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ کی بکنگ بھی کروائی۔

بعد ازاں رائیونڈ میں ہی ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔