دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت جامعۃ المدینہ کے سینئر اساتذۂ کرام سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز/ گرلز میں طلبہ و طالبات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلانے اور عشرہ ماہنامہ میں بھر پور تعاون کرنے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ دونوں ذمہ داران مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا۔ دینی حلقے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں اسی مقام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ جاری تھا۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ اور نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری اور شعبہ FGRFکے محمد افضل عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں پروفیشلز اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں میں ماہنامہ فیضان مدینہ عام کرنے کا ذہن دیا اور اس کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تبادلۂ خیال ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے جامعہ ہجویریہ لاہور کے مہتمم و پرنسپل مولانا بدر الزمان قادری صاحب،  استاذ العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، شیخ الحدیث مولانا خلیل قادری صاحب، مولانا زوار بہادر امجدی صاحب اور دیگر علمائے کرام اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ اپنے جامعہ کے طلبہ کو بھی اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلانے اور اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیں۔

بعد ازاں نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار مولانا طیب عطاری مدنی نے جامعہ نظامیہ لاہور کے سینئر مدرس علامہ عبد الشکور صاحب سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

جامعہ ہجویریہ اور جامعہ نظامیہ کے تمام علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اردو، انگلش اور عربی تحفۃً پیش کیا گیا جس پر علمائے کرام نے اس کاوش کو سراہا اور اس کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری کے ہمراہ نگران کابینہ واپڈا ٹاؤن محمد ندیم عطاری، دیگر ذمہ داران اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی۔

مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، سبسکرپشن اور کابینہ میں اس کی سیل بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین بنام ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری ان دنوں لاہور کے دورے پر ہیں ۔ دوران دورہ 12 دسمبر 2021ء کو انہوں نے مختلف شخصیات اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری اور لاہور ریجن کے ذمہ دار شکیل عطاری نے لاہور میں پشاور زون شعبہ تقسیم رسائل کے ذمہ دار وقاص عطاری سے ملاقات کی۔ مولانا مہروز عطاری نے انہیں خود بھی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیت کی کہ وہ پشاور اور اس کے اطراف میں 500 ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروائیں گے۔

اسی طرح مولانا محمد مہروز عطاری اور دیگر ذمہ داران نے لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائی محمد عامر عطاری سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ جوہر ٹاؤن لاہور میں چائنیز لینگویج کورس کے ٹیچر انجینئر ڈاکٹر سلمان عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں خود بھی ماہنامہ کا مطالعہ کرنے، سالانہ بکنگ کروانے اور ان سب کے بارے میں اپنے اسٹوڈنٹس کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری آج 13 دسمبر 2021ء سے 20 دسمبر 2021ء تک پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

دوران دورہ شعبہ رابطہ بالعلماء، جامعۃ المدینہ بوائز / گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز / گرلز، شعبہ مکتبۃ المدینہ، شعبہ تقسیم رسائل، شعبہ دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول / کالج، شعبہ رابطہ برائے تاجران، شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ تعلیم، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ، شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات سے ذمہ داران سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔ ملاقات میں ذمہ داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کو بڑھانے، اس کے قارئین کی تعداد میں اضافہ کرنےاور اس کی سیل کو بڑھانے کا ہدف دیں گے۔

ان دنوں جن جن مقامات کا دورہ کریں گے ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

13/14 دسمبر 2021ء کو لاہور،15/16 دسمبر 2021ء کو اسلام آباد، 17/18 دسمبر 2021ء کو فیصل آباد اور 19/20 دسمبر 2021ء کو ملتان کا دورہ کریں گے۔


دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگیزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے 12 دسمبر 2021ء کو لاہور میں ڈاکٹر وسیم احمد خان عطاری سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری، شعبہ تقسیم رسائل لاہور)


(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی میگزین  ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔

مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔

وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔

اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔

وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل تھے۔ 


سال 2021ء میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے قیام کو 25 سال مکمل ہونےکو ہے۔ سلور جوبلی کے موقع پر شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ 200 صفحات پر مشتمل اسپیشل میگزین جامعات المدینہ نمبر بنام ”فیضان جامعات المدینہ“ شائع کرنے جارہا ہے۔

اسی سلسلےمیں 20 اکتوبر 2021ء بروز بدھ ماہنامہ فیضان مدینہ کے ہیڈ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدیر اعلیٰ مولانا آصف عطاری مدنی اور نائب ایڈیٹر مولانا راشد عطاری مدنی کے ساتھ فرداً فرداً مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں میگزین ماہنامہ کا اسپیشل ایڈیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ میں جامعۃ المدینہ کے حوالے سے کیا کیا شائع کرنا ہےاس حوالے سے معاملات طے پائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت 10اکتوبر2021ءبروزاتوارعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کی نشست کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان سطح سے لیکر کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان ِمدینہ مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے مطالعے کی اہمیت بتاتے ہوئے اس کی بکنگ کروانے کے حوالے سےتربیت کی۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)