فیضانِ
مدینہ سبی میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ذمہ داران
سے ملاقات
18
دسمبر 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی ، بلوچستان میں نگران شعبہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگرانِ سبی مشاورت غلام حیدر عطاری اور
دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں ۔
اس
ملاقات میں شعبہ ماہنامہ کے حوالے سے مدنی مشور ہ کیا اور 5 جنوری تا 12 جنوری
2023ء کو ہفتہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے شیڈول بنایا۔
اس
موقع پر شعبہ تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید حسنین عطاری ، شعبہ تقسیمِ رسائل
صوبائی ذمہ دار بلوچستان نور مصطفیٰ عطاری اور مکتبۃُ المدینہ کے ذمہ دار انور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری کے سلسلے میں ذمہ داران کا پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ
اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں (23 نومبر تا 30 نومبر 2022ء ) نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ،
نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ڈسٹری بیوشن (Distribution) ذمہ دار محمد بلال عطاری
کا ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری کے سلسلے میں
پنجاب پاکستان کے مختلف شہروں(ملتان،
فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، لاہور) کا شیڈول رہا۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ
داران نے مذکورہ شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ، یوسی اور دیگر تنظیمی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے مدنی مشوروں میں شرکت کی جس میں انہیں 29 دسمبر 2022ء تا 5 جنوری 2023ء کو ہفتہ وار
ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دورانِ شیڈول مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا جس
میں انہیں ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور اس کی بکنگ
کروانے کا ذہن دیاگیا۔
ذمہ داران کے شیڈول کی
جھلکیاں درج ذیل ہیں:
٭ لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں قائم جامعۃالمدینہ بوائزکے دورہ ٔحدیث شریف و تخصصات کے طلبۂ کرام میں سنتوں
بھرابیان ہوا۔
٭لاہور اور گجرانوالہ
کی مارکیٹوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
بکنگ کے سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔
٭ ملتان میں قائم
پاکستان پوسٹ آفس میں G.P.O سے ملاقات ہوئی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔
٭ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں
D.C ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کیا۔
ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں
نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو حسنِ کارکردگی لیٹر جاری کیا گیا
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت اورپیغامِ دعوتِ اسلامی کو عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں تحریری طور پر اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سے آراستہ اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
دسمبر 2021ء میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو عام
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں سمیت کثیر
اسلامی بہنوں نے کوششیں کی۔
پچھلے دنوں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اس حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کو اُن کے محارم کے ذریعے الگ الگ حسنِ کارکردگی لیٹر (Appreciation letter) جاری کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی 41 سالہ دینی خدمات مکمل ہونے پر خصوصی رسالہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ جاری کردیا گیا
2
ستمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے
والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کو اکتالیس 41 سال مکمل ہونے جار ہے ہیں۔ اسی سلسلے
میں دنیا بھر کے ذمہ داران و شعبہ جات دعوت اسلامی اپنے اپنے انداز میں ”یوم
دعوت اسلامی“ منانے کی تیاری کررہے
ہیں۔ اس موقع پر شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کی
جانب سے خصوصی رسالہ بنام ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ جاری کردیا گیا ہے۔
ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے ایڈیٹر مولانا ابوالنور راشد علی عطاری مدنی صاحب نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا
کہ ”دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی طرح شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃنے
بھی اپنے تحریری کاموں کے ذریعے ”یوم دعوت اسلامی“ منانے اور خصوصی شمارہ جاری کرنے کا عہد کیا اور کوششیں شروع کردیں۔ مرکزی مجلس
شوریٰ کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا اور یہ طے پایا کہ ”دعوت اسلامی نمبر“
کو بطور ہفتہ وار رسالہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعدخصوصی شمارے کو جاری کرنے اور
اس پر ورکنگ کرنے کی تمام تر ذمہ داری ”شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے سپرد
کردی گئی۔ الحمد اللہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی انتھک کوششوں کے بعد خصوصی
شمارہ بنام ”فیضان دعوت اسلامی“تکمیل کو پہنچ چکا ہے جو عنقریب مکتبۃ
المدینہ پر دستیاب ہونگی۔
ذمہ
داری ملنے کے بعد خصوصی شمارے کے حوالے سے
25 جولائی 2022ء کو مجلس المدینۃ العلمیہ کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے
کے بعد 27 جولائی 2022ء کو مضامین کی فہرست رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی کو پیش کی گئی جو آپ نے بذات خود اور
دیگر اراکین شوریٰ نے چیک کی اور چیک کرنے کے بعد کچھ اصلاحات بیان فرمائیں۔
تمام مراحل کے بعد 28 جولائی 2022ء کو باقاعدہ مضامین لکھنے کا آغاز ہوا ۔ مضامین لکھنے میں المدینۃ العلمیہ کے
اسکالرز کا مکمل تعاون حاصل رہا اور ان سب
نے تین دن کے مختصر وقت کے اندر اندر مضامین لکھ کر جمع کروادیئے۔
مضامین
لکھنے کے دوران رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور ناظم المدینۃ العلمیہ
مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی کی مدد و شفقت کی وجہ سے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
و مجالس کی طرف سے کارکردگی بھی ملتی رہی۔چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا
ابورجب محمد آصف عطاری مدنی نے بھی اپنی مصروفیات و دیگر عوارض کے باوجود مضامین
کا جائزہ لیا۔
خصوصی
شمارے کو تیار کرنے میں ”شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے اسلامی بھائیوں نے
بھی شیڈول سے ہٹ کر بہت زیادہ محنت و لگن کے ساتھ اضافی وقت دیا۔یہاں تک کہ ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری
مدنی، گرافکس ڈیزائنرز شاہد علی حسن عطاری، یاور احمد انصاری عطاری نے تعطیل والے
دن اضافی وقت دے کر بہت تعاون کیا اور ڈیزائننگ ڈیپارٹ ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ
دار مولانا حافظ حفیظ الرحمن عطاری مدنی نے بھی کام مکمل کروانے میں کافی مدد
کی۔
مسلسل
اور منظم محنت کے بعد الحمد اللہ عزو جل 13 اگست
2022ء بروز ہفتہ خصوصی شمارہ بنام ”فیضان دعوت اسلامی“ کو مکمل کرنے کے بعد”رنگین
شمارہ“ ، ”سادہ شمارہ“ اور ”فائنل ٹائٹل“ مجلس کو پیش کردیاگیا۔
یوں 38
صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ ”فیضان دعوت اسلامی“ صرف
11 دن کے مختصر دورانیے میں تمام
ورکنگ کے بعد تکمیل کو پہنچا۔
یادرہے! اس
دوران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں ماہنامہ ستمبر رنگین و سادہ شمارہ برائے
پاکستان، ماہنامہ ستمبر برائے ہند اور اکتوبر کے ماہنامہ پر بھی کام جاری تھا۔
رمضان المبارک کی آمد پر اہلِ اسلام کے لئے عظیم علمی
تحفہ، رمضان المبارک کے106مضامین
اسلامی
سال کا نواں مہینا رمضانُ المبارک ہے، یہ
بڑی عظمت و شان والا مہینا ہے، اس کی ہرگھڑی رَحمت بھری ہے،اس میں نیکیوں کا ثواب
بڑھا دیا جاتا ہے،گناہ معاف ہوتےہیں۔حدیث ِ پاک میں ہے:اگرلوگوں کو معلوم ہوتا کہ
رمضان کیاہےتومیری امت تمناکرتی کہ کاش!پورا سال رَمضان ہی ہو۔ (ابنِ خُزَیمہ ،3/190،حدیث:1886)
اس مہینےکی
خصوصیت ہےکہ مہینوں میں سے صرف رمضان المبارک کانام قرآنِ کریم میں ذکر کیا گیا
ہے۔اسی طرح اس مہینےکی عظمت و شان کا
اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتاہےکہ قرآنِ کریم بھی اسی مہینے میں نازِل ہوا۔
اَلحمدُلِلّٰہ!
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی میں پورا مہینا ہی مختلف سلسلوں کے ذریعے
ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت کا چرچا کیا
جاتاہے۔ اس موقع پر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی اپنا حصہ ملاتاہے اور ہر
سال رمضان المبارک کے شمارے میں کئی مضامین قراٰن کریم، روزوں کے فضائل و شرعی
احکامات، اعتکاف اور دیگر اہم موضوعات پر شامل کئے جاتے ہیں۔
اس رمضان المبارک 1443ھ کے موقع پر قارئین کے
لئے ایک خصوصی تحفہ”رمضان المبارک کے106مضامین“ پیش
کیا جارہا ہے، یہ گزشتہ شماروں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے شائع ہونے
والے مضامین کا مجموعہ ہے جس میں آپ جان سکیں گے ٭فضائلِ قراٰن ٭نیکیاں کمانے کا مہینا ٭رمضان المبارک کے فضائل و برکات ٭رمضان المبارک
اور شرعی احکام ٭اسلامی بہنوں کے لئے شرعی
احکامات ٭زکوۃ اور صدقات و خیرات ٭معتکف اور
آداب مسجد ٭فتح مکہ و غزوہ بدر ٭شبِ قدر کے
فضائل ٭روزہ اور میڈیکل مع غذائیں اور احتیاطیں٭بچوں کا رمضان ،جیسےعنوانات کے متعلق دلچسپ اور اہم معلومات
اس مجموعہ کا
خود بھی مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی شیئر کیجئے نیز اسی طرح ہر ماہ بچوں، بڑوں، خواتین، تاجروں اور مختلف طبقہ
زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مفید اور اہم مضامین پڑھنے کےلئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروا لیجئے۔
تو
جلدی کیجئے اورآج ہی 40 سے زائد علمی، دینی، دنیاوی، معاشرتی، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات
پر مشتمل اور 6 زبانوں (اردو، انگلش، عربی، ہندی، گجراتی اور بنگلہ) میں شائع ہونے والے تحقیقی
میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ
بکنگ کروالیجئے۔
”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ہر مہینے گھر پر حاصل کرنے کے لئے آج ہی اس نمبر پر واٹس اپ یا کال کیجئے۔
0313-1139278
جامعۃ
المدینہ خصوصی نمبر شائع کرنے پر مجلس ماہنامہ
فیضان مدینہ کو ”فرحت نامہ“جاری
جامعۃ
المدینہ کی سلور جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ
فیضان مدینہ کی جانب سے ایک خصوصی شمارہ
جامعۃ المدینہ نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔
”ماہنامہ
فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام
جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ
میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع
مانع تاریخ ہے۔
اس
تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا
انعقاد کیا گیاجس میں رکن شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو
رجب مولانا آصف عطاری مدنی، نائب مدیر ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولاناابوالنور راشد
علی عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ
العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم کے اراکان نے شرکت کی۔
تقریب
میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے شعبہ ادارت اور تمام
اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“یعنی Appreciation letter
دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ
المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے گئے۔
اس
موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے
ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو
خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی
شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ
کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم
الحروف(محمدعمرفیاض مدنی) بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا
روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات
پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے
سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں
عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہان میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین ۔
جامعۃ المدینہ خصوصی نمبر شائع کرنے پر مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کو ”فرحت نامہ“جاری
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے قیام کو 1443ھ میں 25 سال مکمل ہوگئے۔
سلور
جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ ماہنامہ فیضان
مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کی
جانب سے ایک خصوصی شمارہ جامعۃ المدینہ
نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔
”ماہنامہ
فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام
جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ
میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع
مانع تاریخ ہے۔
اس
تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رکن
شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمد
شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو رجب مولانا
آصف عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ
العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان
مدینہ کی ٹیم کے اراکین نے شرکت کی۔
تقریب
میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے
شعبہ ادارت اور تمام اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“ یعنی Appreciation
letter دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور
مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار
ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے
گئے۔
اس
موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے
ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو
خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی
شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ
کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم
الحروف بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا
روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات
پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے
سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں
عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہاں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کا صوبہ سندھ کے شہر سکھر کا دورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران
شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 27 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے شہر
سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدارس المدینہ، مختلف مارکیٹس، ہفتہ وار اجتماع
اور مساجد میں بیانات کئے اور ذمہ داران
کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
٭سکھر
میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں طلبہ اور اساتذۂ کرام دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مولانا مہروز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭سکھر
کے مدارس المدینہ کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ
بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
٭سکھر
کی مختلف مارکیٹوں میں تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا جس میں مولانا
مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا کرتے
ہوئے تاجروں کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری نے بعد نماز عصر غریب آباد کی مسجد میں بھی بیان کیا جس میں شرکا
کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ
بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
٭بعد
نماز مغرب سکھر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعد اجتماع دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
٭سکھر
میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا
مہروز عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے
مشاورت کی اور باہم تبادلۂ خیال کیا۔
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کا بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار اور نصیر
آباد دورہ
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ تقسیم رسائل کے نگران سید
حسنین عطاری کے ہمراہ 26 جنوری 2022ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ
اللہ یار اور نصیر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل
ہیں۔
٭مدرسۃ
المدینہ کے اسٹاف کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز
عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا
مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭ شعبہ
تقسیمِ رسائل کے صوبائی اور ڈسٹرکٹ ذمہ
داران سے مولانا مہروز عطاری نے ملاقات کی اور شرکا کو خود بھی ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کا مطالعہ کرنے اور اس سالانہ بکنگ کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب
دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے بلوچستان کے صوبائی نگران قاری انور عطاری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ کو بکنگ کو بڑھانے کے حوالے سے
مشاورت ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔
٭ان
شہروں میں شخصیات اور تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا
مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“کا مطالعہ کرنے اور اس
کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کا سندھ کے شہر لاڑکانہ کا دورہ
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نےنگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین
عطاری کے ہمراہ 25 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں،
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج
ذیل ہیں۔
٭لاڑکانہ
میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی
سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔
٭ مدرسۃ
المدینہ لاڑکانہ کے ذمہ داران اور قاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا
مہروز عطاری مدنی نے انہیں ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ مدینہ مسجد لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
قاری صاحبان اور ناظمین سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی
سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
٭مدنی
مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران ڈویژن عقیل عطاری
سے ملاقات کی اور ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔
٭
مکتبۃ المدینہ لاڑکانہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ
”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو
اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے لاڑکانہ کی سنار مارکیٹ میں تاجران کے درمیان دینی حلقہ لگایا
جس میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانےاور پابندی سے اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
٭
مولانا مہروز عطاری مدنی نے لاڑکانہ میں
شعبہ ڈونیشن بکس کے مدنی مشورے میں بذریعہ زوم شرکت کی۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ
حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کو ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری نے لاڑکانہ میں ایک اسلامی بھائی عمران قادری سے عیادت کی اور ان کی
جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کی۔اس کے علاوہ
مقامی حکیم صاحب سے بھی ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کا
تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری
مدنی کا سندھ کے شہر دادو کا دورہ
شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ نگران تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری کے ہمراہ 26 جنوری 2022ء کو سندھ کے شہر دادو کا دورہ کیا۔
اس
دوران مہروز عطاری اور سید حسنین عطاری نے نگران ڈسٹرکٹ دادو شفیق عطاری اور شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محبوب عطاری کے ہمراہ سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر
حضرت سیدعثمان مروندی رحمۃُ اللہِ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔اس کے علاوہ انہوں نے مقامی
ہوٹل کے مالک سجاد عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعد
ازاں مہروز عطاری کی مقامی ذمہ داران سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، ترسیل
اور پرموشن کے حوالے سے مشاورت اور گفتگو ہوئی۔
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری کا
حیدر آباد کا شیڈول
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری
مدنی نےنگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 24 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر
حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
٭ مکتبۃ المدینہ حیدر آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ
کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
٭مدنی
مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری مختلف کورسز کے شرکا کے درمیان
دینی حلقہ لگایا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور پابندی کا ساتھ اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
٭حیدر
آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ حیدر آباد میٹرو پولیٹن میں مدرسۃ المدینہ ذمہ
دار، ناظم اور مدرسین کا مدنی مشورہ کیاجس میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ “کی
سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
٭ حیدر آباد میں میٹروپولیٹن سٹی مشاورت کے مدنی مشورے
میں شرکت کی جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“
کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے سرکولیشن، سبسکربشن اور اہداف پر گفتگو
فرمائی۔
٭ حیدر
آباد میں مولانا وقار مدنی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی سے ہر ماہ پابندی کے ساتھ شائع ہونے والے ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ کا تعارف پیش کیا۔
٭ میٹرو پولیٹن سٹی حیدر آباد کے نگران سہیل عطاری، شعبہ
تاجران کے ذمہ دار شکیل عطاری اور شعبہ ڈاکٹرز کے ذمہ دار سید اکرم عطاری سے
ملاقات کی۔ ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے حوالے سے مشاورت کی۔