ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نےنگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری کے ہمراہ 25 جنوری 2022ء کو صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

٭لاڑکانہ میں قائم جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭ مدرسۃ المدینہ لاڑکانہ کے ذمہ داران اور قاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔

٭مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ مدینہ مسجد لاڑکانہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری صاحبان اور ناظمین سے ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

٭مدنی مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران ڈویژن عقیل عطاری سے ملاقات کی اور ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

٭ مکتبۃ المدینہ لاڑکانہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

٭مولانا مہروز عطاری مدنی نے لاڑکانہ کی سنار مارکیٹ میں تاجران کے درمیان دینی حلقہ لگایا جس میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانےاور پابندی سے اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭ مولانا مہروز عطاری مدنی نے لاڑکانہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کے مدنی مشورے میں بذریعہ زوم شرکت کی۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔

٭مولانا مہروز عطاری نے لاڑکانہ میں ایک اسلامی بھائی عمران قادری سے عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کی۔اس کے علاوہ مقامی حکیم صاحب سے بھی ملاقات کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔