اسلامی سال کا نواں مہینا  رمضانُ المبارک ہے، یہ بڑی عظمت و شان والا مہینا ہے، اس کی ہرگھڑی رَحمت بھری ہے،اس میں نیکیوں کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے،گناہ معاف ہوتےہیں۔حدیث ِ پاک میں ہے:اگرلوگوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیاہےتومیری امت تمناکرتی کہ کاش!پورا سال رَمضان ہی ہو۔ (ابنِ خُزَیمہ ،3/190،حدیث:1886)

اس مہینےکی خصوصیت ہےکہ مہینوں میں سے صرف رمضان المبارک کانام قرآنِ کریم میں ذکر کیا گیا ہے۔اسی طرح اس مہینےکی عظمت و شان کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتاہےکہ قرآنِ کریم بھی اسی مہینے میں نازِل ہوا۔

اَلحمدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی میں پورا مہینا ہی مختلف سلسلوں کے ذریعے ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت کا چرچا کیا جاتاہے۔ اس موقع پر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی اپنا حصہ ملاتاہے اور ہر سال رمضان المبارک کے شمارے میں کئی مضامین قراٰن کریم، روزوں کے فضائل و شرعی احکامات، اعتکاف اور دیگر اہم موضوعات پر شامل کئے جاتے ہیں۔

اس رمضان المبارک 1443ھ کے موقع پر قارئین کے لئے ایک خصوصی تحفہرمضان المبارک کے106مضامین پیش کیا جارہا ہے، یہ گزشتہ شماروں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے جس میں آپ جان سکیں گے ٭فضائلِ قراٰن ٭نیکیاں کمانے کا مہینا ٭رمضان المبارک کے فضائل و برکات ٭رمضان المبارک اور شرعی احکام ٭اسلامی بہنوں کے لئے شرعی احکامات ٭زکوۃ اور صدقات و خیرات ٭معتکف اور آداب مسجد ٭فتح مکہ و غزوہ بدر ٭شبِ قدر کے فضائل ٭روزہ اور میڈیکل مع غذائیں اور احتیاطیں٭بچوں کا رمضان ،جیسےعنوانات کے متعلق دلچسپ اور اہم معلومات

اس مجموعہ کا خود بھی مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی شیئر کیجئے نیز اسی طرح ہر ماہ بچوں، بڑوں، خواتین، تاجروں اور مختلف طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مفید اور اہم مضامین پڑھنے کےلئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروا لیجئے۔

تو جلدی کیجئے اورآج ہی 40 سے زائد علمی، دینی، دنیاوی، معاشرتی، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات پر مشتمل اور 6 زبانوں (اردو، انگلش، عربی، ہندی، گجراتی اور بنگلہ) میں شائع ہونے والے تحقیقی میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروالیجئے۔

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ہر مہینے گھر پر حاصل کرنے کے لئے آج ہی اس نمبر پر واٹس اپ یا کال کیجئے۔

0313-1139278