نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کا بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار اور نصیر
آباد دورہ
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ تقسیم رسائل کے نگران سید
حسنین عطاری کے ہمراہ 26 جنوری 2022ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ
اللہ یار اور نصیر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا اور مختلف مقامات پر بیانات فرمائے جن کی تفصیلات درج ذیل
ہیں۔
٭مدرسۃ
المدینہ کے اسٹاف کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز
عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا
مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭ شعبہ
تقسیمِ رسائل کے صوبائی اور ڈسٹرکٹ ذمہ
داران سے مولانا مہروز عطاری نے ملاقات کی اور شرکا کو خود بھی ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ کا مطالعہ کرنے اور اس سالانہ بکنگ کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب
دلائی۔
٭مولانا
مہروز عطاری مدنی نے بلوچستان کے صوبائی نگران قاری انور عطاری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ کو بکنگ کو بڑھانے کے حوالے سے
مشاورت ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔
٭ان
شہروں میں شخصیات اور تاجروں کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا
مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“کا مطالعہ کرنے اور اس
کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔