دعوتِ اسلامی کی 41 سالہ دینی خدمات مکمل ہونے پر خصوصی رسالہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ جاری کردیا گیا
2
ستمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے
والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کو اکتالیس 41 سال مکمل ہونے جار ہے ہیں۔ اسی سلسلے
میں دنیا بھر کے ذمہ داران و شعبہ جات دعوت اسلامی اپنے اپنے انداز میں ”یوم
دعوت اسلامی“ منانے کی تیاری کررہے
ہیں۔ اس موقع پر شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کی
جانب سے خصوصی رسالہ بنام ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ جاری کردیا گیا ہے۔
ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے ایڈیٹر مولانا ابوالنور راشد علی عطاری مدنی صاحب نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا
کہ ”دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی طرح شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃنے
بھی اپنے تحریری کاموں کے ذریعے ”یوم دعوت اسلامی“ منانے اور خصوصی شمارہ جاری کرنے کا عہد کیا اور کوششیں شروع کردیں۔ مرکزی مجلس
شوریٰ کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا اور یہ طے پایا کہ ”دعوت اسلامی نمبر“
کو بطور ہفتہ وار رسالہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے بعدخصوصی شمارے کو جاری کرنے اور
اس پر ورکنگ کرنے کی تمام تر ذمہ داری ”شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے سپرد
کردی گئی۔ الحمد اللہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی انتھک کوششوں کے بعد خصوصی
شمارہ بنام ”فیضان دعوت اسلامی“تکمیل کو پہنچ چکا ہے جو عنقریب مکتبۃ
المدینہ پر دستیاب ہونگی۔
ذمہ
داری ملنے کے بعد خصوصی شمارے کے حوالے سے
25 جولائی 2022ء کو مجلس المدینۃ العلمیہ کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے
کے بعد 27 جولائی 2022ء کو مضامین کی فہرست رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی کو پیش کی گئی جو آپ نے بذات خود اور
دیگر اراکین شوریٰ نے چیک کی اور چیک کرنے کے بعد کچھ اصلاحات بیان فرمائیں۔
تمام مراحل کے بعد 28 جولائی 2022ء کو باقاعدہ مضامین لکھنے کا آغاز ہوا ۔ مضامین لکھنے میں المدینۃ العلمیہ کے
اسکالرز کا مکمل تعاون حاصل رہا اور ان سب
نے تین دن کے مختصر وقت کے اندر اندر مضامین لکھ کر جمع کروادیئے۔
مضامین
لکھنے کے دوران رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی اور ناظم المدینۃ العلمیہ
مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی کی مدد و شفقت کی وجہ سے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
و مجالس کی طرف سے کارکردگی بھی ملتی رہی۔چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا
ابورجب محمد آصف عطاری مدنی نے بھی اپنی مصروفیات و دیگر عوارض کے باوجود مضامین
کا جائزہ لیا۔
خصوصی
شمارے کو تیار کرنے میں ”شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے اسلامی بھائیوں نے
بھی شیڈول سے ہٹ کر بہت زیادہ محنت و لگن کے ساتھ اضافی وقت دیا۔یہاں تک کہ ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری
مدنی، گرافکس ڈیزائنرز شاہد علی حسن عطاری، یاور احمد انصاری عطاری نے تعطیل والے
دن اضافی وقت دے کر بہت تعاون کیا اور ڈیزائننگ ڈیپارٹ ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ
دار مولانا حافظ حفیظ الرحمن عطاری مدنی نے بھی کام مکمل کروانے میں کافی مدد
کی۔
مسلسل
اور منظم محنت کے بعد الحمد اللہ عزو جل 13 اگست
2022ء بروز ہفتہ خصوصی شمارہ بنام ”فیضان دعوت اسلامی“ کو مکمل کرنے کے بعد”رنگین
شمارہ“ ، ”سادہ شمارہ“ اور ”فائنل ٹائٹل“ مجلس کو پیش کردیاگیا۔
یوں 38
صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ ”فیضان دعوت اسلامی“ صرف
11 دن کے مختصر دورانیے میں تمام
ورکنگ کے بعد تکمیل کو پہنچا۔
یادرہے! اس
دوران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں ماہنامہ ستمبر رنگین و سادہ شمارہ برائے
پاکستان، ماہنامہ ستمبر برائے ہند اور اکتوبر کے ماہنامہ پر بھی کام جاری تھا۔