دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں پونچھ ڈویژن کی تحصیل ہجیرہ میں قائم عائشہ صدیقہ مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجر حضرات نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے مسجد عائشہ صدیقہ میں ’’ مقصدِ زندگی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں تاجروں کو اپنے کاروباری معاملات میں شرعی اصول کی پاسداری کرنے کا ذہن دیا اور دوران تجارت آنے والی نمازوں کو ان کے وقتوں میں پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔مزید دینی معلومات کے لئے دعوت اسلامی کا ماہانہ میگزین بنام ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ ‘‘ کی بکنگ کروانے کی دعوت بھی دی ۔

٭پھر اس کے بعد تحصیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

٭بعد عصر دارالعلوم حنفیہ رضویہ (ہجیرہ) میں محدث اعظم پاکستان کے شاگرد حیات القادری صاحب علیہ الرحمہ کی اہلیہ اور مولانا حبیب نورانی(مہتمم ادارہ ہذا)کی والدہ صاحبہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کرکے ان کو ایصال ثواب کیا نیز ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔آخر میں مولانا حبیب نورانی صاحب نے دعوت اسلامی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پزیرائی و تحسین پر اچھے تاثرات پیش کئے ۔

٭بعد نمازِ عشا راولاکوٹ دوتھان میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام میں میٹ اپ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے ’’ علمی مہارت بڑھانے‘‘کے عنوان پر تربیت کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


8 اکتوبر بروز اتوار 2023ءکو تحصیل نکیال میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے’’ علم دین کی برکات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور نگرانِ تحصیل مشاورت کے ساتھ ذمہ داران کی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں زیرِ تعمیر جامعۃالمدینہ گرلز بنام فیضانِ آمنہ کا وزٹ کیا اور وہاں دعا کروائی۔بعد نماز عصر کوٹلی کے علاقے چھنی کی گلزارِ مدینہ مسجد میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور مولانا مہروز عطاری مدنی ’’افضلیت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

٭بعد نمازِ عشا مولانا مہروز عطاری مدنی نے کوٹلی میں حضرت جمال شاہ و حضرت شیر شاہ علیہ الرحمہ کے مزارات پر حاضریاں دیں اور وہاں دعا کروائی۔مزید گلہار شریف میں بھی مزار پر حاضری دی اور انتظامیہ اور امام صاحب سے ملاقاتیں کرکے ا نہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


7 اکتوبر2023ء  بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےزیرِ اہتمام میرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ دکانوں اور گھروں پر لگوانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

٭بعد نماز ظہر میر پور سے سنیاہ کے علاقے ڈونگی کا سفر ہوا جہاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور تحفے میں اگست 2023ء ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے پیش کئے۔

٭علاوہ ازیں بعد نماز عشا ٹائیں کھوئی رٹہ میں محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا اور مولانا مہروز عطاری مدنی نے حاضرین محفل کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کرنے اور سالانہ بکنگ کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ٹیم نے سیری میں مولانامطیع الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ دیا اور وہا ں موجود دربارسائیں الف دین رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تحصیل برنالہ علاقہ  روہی میں جشن عیدمیلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

میلادِ پاک کے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں سامعین کو محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کادرس دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں برنالہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کواداروں اور دکانوں پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ رکھوانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔بعدازاں مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت شادی بابا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اوروہاں ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے برکت کروائی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت  ڈسٹرکٹ بھمبر تحصیل سماہنی میں قائم چوکی انٹر کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب مدنی مرکز کنزالایمان چوکی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں قرب و جوار سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس میٹ اپ میں تحصیل چوکی کے ڈویژن نگران جبکہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولانا مہروز عطاری مدنی نےشرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مختلف امور پر مدنی مشورے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ذمہ داران کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


میرپور کشمیر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے دورانِ بیان شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

بعداجتماع ڈویژن میرپور کشمیر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے اہداف طے کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ میرپور کشمیر کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کی جانب سے جمادی الآخرہ، رجب اور شعبان  کا عربی سہ ماہی میگزین بنام ”نفحات المدینہ“  کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔

اس میگزین میں آپ یہ مضامین پڑھ سکیں گے:

٭قرآنی آیات میں غور و فکر کرنے سے متعلق تفسیر ٭ حدیث پاک کی روشنی میں دل کی سختی دور کرنے کے طریقے٭اولاد کی تربیت سے متعلق قرآنی ہدایات٭ دعوت اسلامی کےعربی ڈیپارٹمنٹ کا تعارف ٭دینی و دنیوی معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ کار٭صحابہ و بزرگان دین کی سیرت اور ان کے اقوال ٭شعبان کے فضائل اور چند خصوصیات ٭ مدنی مذاکرہ کے سوالات و جوابات ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ۔

خوشخبری

علم دین سے آراستہ کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب 1200 روپے میں کی جارہی ہے ۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278

اور اس عربی میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

https://www.arabicdawateislami.net/bookslibrary/5789


گزشتہ روز فیصل آباد میں ”ہفتہ ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے حوالے سے صوبائی ذمہ دار مکتبۃ المدینہ راشد رفیق عطاری نے تاجران سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کا فیضان حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 2023ء کی سالانہ بکنگ کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: راشد رفیق عطاری مکتبۃ المدینہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پنجاب / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے مدرسۃ المدینہ زینب مسجد فیصل آباد میں سنتوں بھرا  بیان ہوا۔

مبلغ دعوت اسلامی راشد رفیق عطاری نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف کروایا اور اسکی اہمیت بتائی نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں کا فیضان حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے خود بھی اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلا کر بکنگ کرنے /کروانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: راشد رفیق عطاری مکتبۃ المدینہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پنجاب / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


مجلس جامعۃالمدینہ کراچی سٹی کے زیر اہتمام  جامعۃالمدینہ بوائز کنزالایمان گرومندر کراچی میں آج مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کراچی کے تمام ناظمین کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے متعلق ناظمین کو مدنی پھول دیئے اور اپنے اپنے جامعۃالمدینہ بوائز میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے لئے تمام نگران و ذمہ داران کوشش کریں نیز تمام ذمہ داران خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہےکہ ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ 5 جنوری تا 12 جنوری 2023ء تک منایا جائے گا، علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں میں شامل ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی برانچ سے رابطہ کریں ۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ:

٭سادہ میگزین:1700 ٭رنگین میگزین:2500 ٭انگلش میگزین:3600 ٭عربی میگزین(سال کے 4 میگزین):1200

بکنگ کی معلومات یا شکایت کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:03131139278


19،  20 سمبر 2022ء بروز پیر و منگل کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوئٹہ میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران کوئٹہ ڈویژن و دیگر شعبہ ذمہ داران اور مارکیٹ میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ کی بکنگ کرنے کا ذہن دیا ، نیز 5 جنوری سے 12 جنوری 2023ء کو ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے شیڈول بنایا۔

اس موقع پر شعبہ تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید حسنین عطاری ، شعبہ تقسیمِ رسائل صوبائی ذمہ دار بلوچستان نور مصطفیٰ عطاری اور مکتبۃُ المدینہ کے ذمہ دار انور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


18 دسمبر 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی ، بلوچستان میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگرانِ سبی مشاورت غلام حیدر عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں ۔

اس ملاقات میں شعبہ ماہنامہ کے حوالے سے مدنی مشور ہ کیا اور 5 جنوری تا 12 جنوری 2023ء کو ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے شیڈول بنایا۔

اس موقع پر شعبہ تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید حسنین عطاری ، شعبہ تقسیمِ رسائل صوبائی ذمہ دار بلوچستان نور مصطفیٰ عطاری اور مکتبۃُ المدینہ کے ذمہ دار انور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)