سال 2021ء میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ میں جن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی تھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

اراکین شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ”حسن کارکردگی“ شیلڈز پیش کیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بہنوں کو ان کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شیلڈز پیش کیں۔


پچھلے دنوں ایکسپو سینٹر کراچی  میں منعقدہ عالمی کتب میلے میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے پاکستان کے سینئر صحافی ، شا عر و ادیب اور کالم نگار محمود شام سے ملاقات کی اور انہیں’’ ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ اور ’’کنزالعرفان فی ترجمۃ القراٰن ‘‘تحفے میں پیش دیا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے محمود شام  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مختصر تعارف بھی پیش کیا جس پر انہوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی علمی و فکری خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے 20 دسمبر 2021ء کو دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ملتان کیمپس کا دورہ کیا۔

دعوت اسلامی کے ماہانہ اسلامی میگزین ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ملتان کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دار المدینہ کے ریجنل ہیڈ سے ملاقات کی۔

مہروز عطاری نے انہیں عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں خود بھی ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی 20 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا۔

دینی حلقے میں طلبہ کوہر ماہ پابندی کے ساتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نےاشاعت الاسلام کنز المدارس آفس ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کی اور سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔


شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بوہر گیٹ ملتان کی مارکیٹ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مارکیٹ کے مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے بوہر گیٹ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

مولانا مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی 20 دسمبر 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا۔

دینی حلقے میں طلبہ کوہر ماہ پابندی کے ساتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، اس کی سالانہ بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے 19 دسمبر 2021ء کو ملتان میں شعبہ تقسیم رسائل، شعبہ مکتبۃ المدینہ اورترسیل (ہوم ڈیلیوری) ذمہ داران ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اہداف طے کئے گئے۔

بعد ازاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ملتان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ریجنل ذمہ داراسلامی بھائی سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے مشاورت کی۔


نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری نے 19 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکزفیضان مدینہ خان پور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ اور مہروز عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی اور اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں  متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کوخود بھی اور ڈاکٹرز کے درمیان ماہنامہ فیضان مدینہ کو عام کرنےاور ان کو ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔