نونچھ
ڈویژن کی تحصیل ہجیرہ کی عائشہ صدیقہ مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پونچھ ڈویژن
کی تحصیل ہجیرہ میں قائم عائشہ صدیقہ مسجد
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں تاجر حضرات نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے مسجد عائشہ صدیقہ میں ’’ مقصدِ زندگی‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا جس میں تاجروں کو اپنے کاروباری معاملات میں شرعی اصول کی پاسداری کرنے کا ذہن دیا اور
دوران تجارت آنے والی نمازوں کو ان کے وقتوں میں پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔مزید دینی معلومات کے لئے دعوت اسلامی کا ماہانہ میگزین بنام ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ ‘‘
کی بکنگ کروانے کی دعوت بھی دی ۔
٭پھر
اس کے بعد تحصیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ
لیا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
٭بعد عصر دارالعلوم حنفیہ رضویہ (ہجیرہ) میں محدث
اعظم پاکستان کے شاگرد حیات القادری صاحب علیہ الرحمہ کی
اہلیہ اور مولانا حبیب نورانی(مہتمم
ادارہ ہذا)کی
والدہ صاحبہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کرکے ان کو ایصال ثواب کیا نیز ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔آخر میں مولانا حبیب نورانی صاحب نے دعوت اسلامی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پزیرائی
و تحسین پر اچھے تاثرات پیش کئے ۔
٭بعد نمازِ عشا راولاکوٹ دوتھان میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و
اساتذۂ کرام میں میٹ اپ ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے ’’ علمی مہارت بڑھانے‘‘کے عنوان پر تربیت کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)