شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت اورپیغامِ دعوتِ اسلامی کو عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں تحریری طور پر اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سے آراستہ اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

دسمبر 2021ء میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے کوششیں کی۔

پچھلے دنوں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اس حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو اُن کے محارم کے ذریعے الگ الگ حسنِ کارکردگی لیٹر (Appreciation letter) جاری کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)