29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری
مدنی کا سندھ کے شہر دادو کا دورہ
Fri, 28 Jan , 2022
2 years ago
شعبہ
ماہنامہ فیضان مدینہ نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شعبہ نگران تقسیم رسائل سید
حسنین عطاری کے ہمراہ 26 جنوری 2022ء کو سندھ کے شہر دادو کا دورہ کیا۔
اس
دوران مہروز عطاری اور سید حسنین عطاری نے نگران ڈسٹرکٹ دادو شفیق عطاری اور شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محبوب عطاری کے ہمراہ سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر
حضرت سیدعثمان مروندی رحمۃُ اللہِ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔اس کے علاوہ انہوں نے مقامی
ہوٹل کے مالک سجاد عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعد
ازاں مہروز عطاری کی مقامی ذمہ داران سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی سرکولیشن، ترسیل
اور پرموشن کے حوالے سے مشاورت اور گفتگو ہوئی۔