جامعۃ المدینہ کی سلور جوبلی کے خوشگوار موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کی منظوری اور شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ کی مشترکہ کاوشوں سے مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کی جانب سے  ایک خصوصی شمارہ جامعۃ المدینہ نمبر بنام ”فیضانِ علم و عمل“ شائع کیا گیا۔

”ماہنامہ فیضان مدینہ“کے ماہانہ میگزین کے ساتھ ساتھ سلور جوبلی کے خاص شمارے پر بھی کام جاری تھا جسے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے اَنتھک محنت کے بعد کم و بیش 8 ماہ میں مکمل کیا ۔ یہ صرف ایک خصوصی شمارہ ہی نہیں بلکہ جامعۃ المدینہ کی بڑی جامع مانع تاریخ ہے۔

اس تاریخی دستاویز کی کامیاب اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رکن شوریٰ و نگران شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی ، چیف ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ ابو رجب مولانا آصف عطاری مدنی، نائب مدیر ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولاناابوالنور راشد علی عطاری مدنی، ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا محمد آصف خان عطاری مدنی، H.O.D شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم کے اراکان نے شرکت کی۔

تقریب میں رکن شوریٰ نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے شعبہ ادارت اور تمام اراکین کو اعزازی طور پر” فرحت نامہ“یعنی Appreciation letter دیتے ہوئے ماہنامہ کی کاوششوں کو سراہا اور مزید برکت کی دعائیں دیں۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ نمبر کی تکمیل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اراکین کو انعامات بھی دیئے گئے۔

اس موقع پردعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ کی ٹیم کے ارکان بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، روٹین کے ماہنامہ کے ساتھ ساتھ 220 صفحات پر مشتمل خصوصی شمارے کی اس قدر خوبصورت اشاعت یقیناً ماہنامہ کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چونکہ راقم الحروف(محمدعمرفیاض مدنی) بھی مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تقریباً ڈیڑھ سال رکن رہا ہے ، اس لئے اندازہ ہے کہ ماہنامہ کا روٹین کا ماہنامہ نکالنے میں مراحل کی تکمیل وقت طلب اَمر ہے۔ ایسے میں 220 صفحات پر مشتمل الگ سے ایک خصوصی نمبر کی اشاعت واقعی کمال ہے، شب وروز کی ٹیم مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو دونوں ہاتھوں سے سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مجلس ماہنامہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور اس کی ٹیم کے اراکین کو دونوں جہان میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین ۔