دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت 09اگست 2021ءبروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس مہروزعطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس اسٹاف کے ساتھ گفتگو کی نیز انہوں نے مدنی مشورہ ، فیڈبیک، شکایات کے حوالے سے کارکرگی جائزہ ، بکنگ اور شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششیں بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپوٹ: محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 8 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ فیڈبک کے ذمہ دار اورنگران پاکستان آفس کے شعبہ ذمہ دار فیڈبک نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری، ذمہ دار شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ)


پچھلے دنوں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور دعوتِ اسلامی کے عربی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کو مدنی پھول عنایت فرمائے۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو عربی میں ٹرانسلیٹ کرکے شائع کرنے کے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

اس موقع پر عربی ڈیپارٹمنٹ کے مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا عبداللہ عطاری مدنی حفظ اللہ کی صحت یابی کےلئے  بھی دعا کی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 25 جون 2021ء کو مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ العربیہ کے حوالے سے گفتگو کی۔


شعبہ  ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صحرائے مدینہ فیضان مدینہ میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے نگران کابینہ اور مجلس صحرائے مدینہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ویئر ہاؤس گودام میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے اسٹاک کو چیک کیا اور اسٹاک کو ختم کرنے کے حوالے سے مجلس مکتبہ المدینہ سے مشاورت کی۔ مزید ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری )

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 جون 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ  عالمی مدنی مرکز کے طلبہ کرام کے لئے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ میں زیرِ تعلیم درجہ ثالثہ سے دورۃ الحدیث شریف تک کے طلبۂ کرام، نے شرکت کی۔

نشست میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر و ناظمِ اعلیٰ مولانا راشدعطاری مدنی نے ”تحریر و تصنیف کی اہمیت“ پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور طلبہ کو موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا طریقہ بتایا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی مصروفیات سے تحریر وتصنیف کے لئے وقت نکالنے کا ذہن بھی دیا۔


شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ شعبہ شکایات و فیڈبیک کا ماہنامہ فیضان مدینہ کی شکایات موصول ہونے اور انکے کے حل کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

نگران مجلس مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے شکایات کو جلد از جلد حل کرنے اور شکایات کی انواع و اقسام مرتب کرکے شکایات کے مستقل حل کےلئے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری )


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے رائٹنگ آفس میں فیضان مدینہ کے اراکین اور  رائٹرز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹ مولانا مہروز علی عطاری مدنی نے مدنی ارشاد فرمائے۔ مدنی مشورے میں چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب آصف عطاری مدنی ، نائب مدیر مولانا راشد علی عطاری مدنی سمیت آفس کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ماہنامہ کے مضامین اور انداز تحریر میں مزید بہتری لانے سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر  اہتمام 03جون 2021 ء بروز جمعرات حیدرآبادمیں ایچ او ڈی شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ رائیڈرز ہوم ڈیلیوری ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مضبوط کرنے اور ہوم ڈیلیوری میں درپیش مسائل پر سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

ماہنامہ فیضان مدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مئی 2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوری قاری ایاز عطاری ، رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی شعبے کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریجن ذمہ داران کو سالانہ بکنگ بڑھانے کے لئے بکنگ کے اہداف دئیے اور آئندہ ماہنامہ ریجن کے مدنی مشورے میں اپنی بکنگ کے اہداف کی کارکردگی ساتھ لے کر آنے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری )

 


ماہنامہ فیضان مدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 مئی 2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز مدنی عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں مدارس المدینہ کراچی ریجن کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز مدنی عطاری نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ مزید شرکا کو زیادہ سے لوگوں تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ پہنچانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد بلال عطاری )

پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کا مدنی مشورہ ہواتھا  جس میں یہ بھی طے پایا کہ 2021ء میں جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہونے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیلی تھون کے موقع پر سلور جُوبلی کا اہتمام کیا جائیگااس موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوگا ، مدنی چینل میں سلسلے کئے جائینگےاور ماہنامہ فیضان مدینہ کا خاص شمارہ جاری کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں بروز بدھ 31 مارچ 2021ء کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی اورچیف ایڈیٹر مولانا محمدآصف عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہونے پر ماہنامہ فیضان مدینہ کا خصوصی شمارہ جاری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور سلور جوبلی کے انعقاد سے 2ماہ قبل اس کام کو مکمل کرنےکا ہدف دیا۔