عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 14 جون 2021ء کو جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ  عالمی مدنی مرکز کے طلبہ کرام کے لئے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ میں زیرِ تعلیم درجہ ثالثہ سے دورۃ الحدیث شریف تک کے طلبۂ کرام، نے شرکت کی۔

نشست میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر و ناظمِ اعلیٰ مولانا راشدعطاری مدنی نے ”تحریر و تصنیف کی اہمیت“ پر سنتوں بھرا بیان فرمایااور طلبہ کو موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا طریقہ بتایا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی مصروفیات سے تحریر وتصنیف کے لئے وقت نکالنے کا ذہن بھی دیا۔