دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگران
شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے جامعہ ہجویریہ لاہور کے مہتمم و پرنسپل
مولانا بدر الزمان قادری صاحب، استاذ
العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، شیخ الحدیث مولانا خلیل قادری صاحب، مولانا زوار
بہادر امجدی صاحب اور دیگر علمائے کرام اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔
مولانا
مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا اور ان سے درخواست کی کہ
اپنے جامعہ کے طلبہ کو بھی اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلانے اور اس کی سالانہ
بکنگ کروانے کا ذہن دیں۔
بعد
ازاں نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی، نگران شعبہ تقسیم
رسائل سید حسنین عطاری اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار مولانا طیب عطاری مدنی
نے جامعہ نظامیہ لاہور کے سینئر مدرس علامہ عبد الشکور صاحب سے ملاقات کی اور
ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا۔
جامعہ
ہجویریہ اور جامعہ نظامیہ کے تمام علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اردو، انگلش اور عربی تحفۃً پیش کیا گیا جس پر علمائے
کرام نے اس کاوش کو سراہا اور اس کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔