دعوت اسلامی کے تحت 13 نومبر 2019ء  کو گجرات شاہدوالا روڈ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حسن مصطفیٰ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے متاثر ہوئیں اور سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر 2019ء کو  پنجاب کے شہر گجرات میں پرنس مارکیز کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے متاثر ہوئیں اور سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس کفن دفن للبنات کے تحت 25 نومبر 2019ء کو رضا مسجد کمیونٹی سینٹر کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن کے طریقے سے آگاہی فراہم کی۔ اجتماعِ پاک میں نقشبندی زون کی نگران باجی نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر کئی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خو ب سراہا اور اپنے تاثرات بھی دئیے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ للبنات  کے بستوں پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتاب ”فیضانِ نماز“ خریدنے اور تقسیم کرنے کے لئے ترغیبات اور انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا جس کے نتیجے میں تاحال کم وبیش 1400 فیضانِ نماز کتاب ذاتی خریدی اور تقسیم کی جاچکی ہیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن کے علاقے بابری چوک (گرو مندر) کی ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔


23نومبر2019ء کو  کراچی کے ایک جا معۃ  المدینہ للبنات سے فارغُ التحصیل ہونے والی طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔دوران رد ا پوشی انفرادی کوشش کے ذریعے طالبات نے 9 یونٹ جمع کروانے، اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کام کرنے،شریعت کورس ،علاقوں کے تحت ہونے والے مختصر کورسز اور 12 دن کے رہائشی کورسز کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


24 نومبر2019ء بروز اتوار کراچی کے دارالسنہ للبنات میں اسلا می زندگی کورس کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”صدقہ و راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے چاندی کا کڑا، دو چاندی کے ٹاپس اور ایک اسلامی بہن نے کانوں سے ٹاپس نکال کر ٹیلی تھون کے مد میں جمع کروائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ شادمان گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں 26نومبر 2019ء بروز منگل کوHeat can travel کی ایکٹیوٹی کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس 4 کی طلبہ نے حصہ لیا ۔ طلبہ نے اس ایکٹیوٹی کو پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خود اعتمادی اور معلومات میں اضافہ کیا بلکہ سائنسی نقطہ نظر کے بارے میں ان کی تفہیم کو بھی فروغ ملا۔طلبہ نے بھرپور جوش جذبے سےاس سرگرمی میں حصہ لیا۔


بچوں میں اسلام کی تعلیمات عام کرنے، نیکی کا جذبہ بڑھانے اور  تعلیم میں دلچسپی بڑھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ادارے دار المدینہ کے کیمپسز میں مختلف ایکٹویٹیز کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد میں واقع دارالمدینہ رضا کیمپس میں کلا س اول کے طلبہ و طالبات نے پِلے کارڈ(play card) کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لئےنیک خوا ہشا ت کا مظا ہرہ کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سانپ نما جن“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی رسالہ سانپ نماجن پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 60ہزار 253 رہی۔


24نومبر2019ءبروزاتوارپاکستان اورکچھ بیرون ملک کے بھی  مدارس المدینہ للبنات کھلے ہوئے تھے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سرپرستوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اسٹاف کے ساتھ میٹنگ، شخصیات میں انفرادی کوشش، مدارس المدینہ للبنات میں ٹیلی تھون یونٹ کی ترغیب اور ڈونیشن کی وصولی کی ترکیب رہی۔ کثیراسلامی بہنوں نے اپنے زیورات اور یونٹس دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے لئے جمع کروائے۔ ٹیلی تھون سے متعلق رابطوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

اے کاش! مدارس المدینہ اتنی کثیر تعداد میں کھلیں کہ گلی گلی میں قراٰنِ کریم کی تعلیم عام ہو۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گوجرانوالہ زون مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو جامعۃالمدینہ و مدارس المدینہ کےلئے کیے جانے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ 57،500 فنڈ جمع ہوئے ۔